گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 592 of 822

گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟ — Page 592

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۵۸۸ نزول المسيح تاریخ بیان ۲۰ نمبر شمار ان جس کی اس میں شرک کیا گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل فارق ات میگوئیاں لا ئی جو نا ر ا ر میں اتاری اور پیشگوئی نمبر ۸۰ 77٧١ پیشگوئی نمبر ۸۱ ار اپریل ۱۹۰۰ء زنده گواه رویت نمبر ۸۱ مارٹن کلارک والے مقدمہ سے قریباً پچیس سال پہلے میں ایک دفعہ خواب میں دیکھ چکاتھا کہ میں ایک عدالت میں کسی حاکم کے سامنے حاضر ہوں اور نماز کا وقت آگیا ہے تو میں نے اس حاکم سے نماز کے لئے اجازت طلب کی تو اس نے کشادہ پیشانی سے مجھے اجازت دیدی۔ چنانچہ اس کے مطابق اس مقدمہ میں عین دوران مقدمہ میں جبکہ میں نے کپتان ڈگلس سے نماز کے لئے اجازت چاہی تو اس نے بڑی خوشی سے مجھے اجازت دی۔ عید اضحی کی صبح کو مجھے الہام ہوا کہ کچھ عربی میں بولو چنانچہ بہت احباب کو اس بات سے اطلاع دی گئی اور اس سے پہلے میں نے کبھی عربی زبان میں کوئی تقریر نہیں کی تھی لیکن اس دن میں عید کا خطبہ عربی زبان میں پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا تو اللہ تعالیٰ نے ایک بلیغ میں فصیح پر معانی کلام عربی میں میری زبان میں جاری کی جو کتاب خطبہ الہامیہ میں درج ہے۔ وہ کئی جز کی تقریر ہے جو ایک ہی وقت میں کھڑے ہو کر زبانی فی البدیہہ کہی گئی ۔ اور خدا نے اپنے الہام میں اس کا نام نشان رکھا کیونکہ وہ زبانی تقریر محض خدائی قوت سے ظہور میں آئی ۔ میں ہرگز یقین نہیں مانتا کہ کوئی فصیح اور اہل علم اور ادیب عربی بھی زبانی طور پر ایسی تقریر کھڑا ہو کر کر سکے یہ تقریر وہ ہے جس کے اس وقت قریباً ڈیڑھ سو آدمی گواہ ہوں گے لیے پیشگوئی ۱۱ اپریل ۱۹۰۰ء لے اس الہام سے قبل از وقت بہت سے احباب کو اطلاع دی گئی چنانچہ شیخ رحمت اللہ صاحب ۔ مفتی محمد صادق صاحب۔ مولوی عبدالکریم صاحب۔ مولوی نورالدین صاحب - مولوی محمد علی صاحب ۔ شیخ عبدالرحمن صاحب ۔ ماسٹر عبد الرحمن صاحب ۔ مولوی شیر علی ۔ حافظ عبدالعلی وغیرہ کثیر التعداد دوست اس کے گواہ ہیں جنہوں نے اس نشان کو بچشم خود دیکھا۔