گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟ — Page 591
۲۰۹ روحانی خزائن جلد ۱۸ ۵۸۷ نزول المسيح تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل فارق ات میگوئیاں لائیں جو ان پر ہا ر میں اتاری اور بقیہ پیشگوئی نمبر ۷۸ پیشگوئی نمبر ۷۹ فروری ۱۸۹۷ء زنده گواه رویت اور کسی طرح کی تکلیف پیش نہ آئی بلکہ ہر طرح کا آرام پہنچا اور دوسرا بڑا نشان یہ ہے کہ جب شادی کے متعلق مجھ پر مقدس وحی نازل ہوئی تھی تو اس وقت میرا دل و دماغ اور جسم نہایت کمزور تھا اور علاوہ ذیا بیطس اور دوران سر اور تشنج قلب کے دق کی بیماری کا اثر ابھی بکلی دور نہ ہوا تھا۔ اس نہایت درجہ کے ضعف میں جب نکاح ہوا تو بعض لوگوں نے افسوس کیا کیونکہ میری حالت مردمی کا لعدم تھی۔ اور پیرانہ سالی کے رنگ میں میری زندگی تھی ۔ چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی نے مجھے خط لکھا تھا جواب تک موجود ہے کہ آپ کو شادی نہیں کرنی چاہئے تھی ایسا نہ ہو کہ کوئی ابتلا پیش آوے مگر باوجود ان کمزوریوں کے خدا نے مجھے پوری قوت صحت اور طاقت بخشی اور چارلڑ کے عطا کئے۔ ایک شخص اہل تشیع میں سے جو اپنے آپ کو شیخ نجفی کے نام سے مشہور کرتا تھا ایک دفعہ لاہور میں آکر ہمارے مقابلہ میں بہت شور مچانے لگا اور نشان کا طلبگار ہوا۔ چنانچہ ہم نے با شاعت اشتهار یکم فروری ۱۸۹۷ء اس کو یہ وعدہ دیا کہ چالیس روز تک تجھے اللہ تعالیٰ کوئی نشان دکھلائے گا۔ سو خدا کا احسان ہے کہ ابھی چالیس دن پورے نہ ہوئے تھے کہ نشان ہلاکت لیکھرام پشاوری وقوع میں آگیا تب تو شیخ خال نجفی فوراً لاہور سے بھاگ گیا۔ پیشگوئی مارچ ۱۸۹۷ء ان پیشگوئیوں کے گواہ حکیم فضل دین صاحب ۔ منشی تاج دین صاحب۔ مفتی محمد صادق صاحب مولوی نور الدین صاحب شیخ حامد علی صاحب۔ میاں عبداللہ صاحب سنوری۔ منشی ظفر احمد صاحب ۔ مولوی محمد حسین صاحب وغیرہ ہیں ۔