گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟ — Page 517
روحانی خزائن جلد ۱۸ الله نزول المسيح تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظهور ۱۳۵ پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں نمبر شمار پیشگوئی پیشگوئی نمبر ۱۷ زندہ گواہ رویت کے ایک شخص نور احمد نام مولوی غلام علی صاحب امرتسری کے شاگردوں میں سے قادیان میں آیا اور اس سے منکر تھا کہ اس امت کے بعض افراد خدا تعالیٰ سے سچی اور یقینی وحی پاسکتے ہیں۔ اس کو یہ کہ کر ٹھہرایا گیا کہ ہم دعا کرتے ہیں شائد اللہ تعالیٰ کوئی ایسا الہام کرے جو کسی پیشگوئی پر مشتمل : پرمشتمل ہو۔ سو دعا منظور ہو کر یہ الہام حکایتا عن ال الغير انگریزی میں ہوا آئی ایم گور کر یعنی میں مقدمہ کرنے والا ہوں اور جھگڑنے والا ہوں اور ساتھ ہی یہ الہام ہوا هذا شاهد نزاغ - دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۷۲ ۔ یعنی یہ گواہ تباہی ڈالنے والا ہے اور تفہیم کی گئی ہے کہ کسی کا مقدمہ ہے اور وہ مجھے گواہ بنانا چاہتا ہے یہ تمام مراتب میاں نوراحمد کو قبل از ظهور پیشگوئی سنائے گئے اس دن حافظ نور احمد امرت سر جانے کو تیار تھا بارش ہوئی اور وہ روک لیا گیا ۔ شام کو اس کے روبرو رجب علی نام اڈیٹر مطبع سفیر ہند کا امرتسر سے خط آیا اور ساتھ ہی ایک سمن شہادت میرے نام آیا جس سے معلوم ہوا کہ پادری رجب علی نے مجھے اپنا گواہ لکھوایا ہے۔ اور دعوئی صحیح تھا اور میری شہادت موجب تباہی مدعا علیہ تھی یہی معنے پیشگوئی یہ پیشگوئی فجر کو بیان کی گئی اور تیسرے پہر پوری ہوگئی دن روپیہ ضرور آئیگا اور اس دن کسی مجبوری سے امرتسر بھی جانا پڑے گا کیا ایسی پیشگوئیوں پر انسان بھی قادر ہو سکتا ہے اور اس سے زبردست اور کیا ثبوت ہوگا کہ آریہ جو دین کے پکے دشمن ہیں اس پیشگوئی کے گواہ ہیں۔ منجملہ ان کے لالہ شرمیت اور لالہ ملا وامل ساکنان قادیان جواب تک زندہ موجود ہیں اس نشان سے خوب واقف ہیں ان کے لئے بڑی مصیبت ہے کہ اسلام کی گواہی دیں لیکن اگر یہ مقام براہین احمدیہ کا ان کو دکھلایا جاوے اور ان کی اولاد کی ان کو قسم دی جاوے کیونکہ ان کے دلوں میں خدا تعالیٰ کا خوف نہیں تو ممکن نہیں کہ جھوٹ بولیں کیا دعا قبول ہو کر پھر خدا کا پیشگوئی کرنا اور اپنی تائید دکھلانا اور امرتسر جانے کا نشان ساتھ رکھنا یہ معجزہ نہیں۔ اور پیشگوئی نمبرے کا حافظ نور احمد اور حافظ حامد علی وغیرہ گواہ ہیں۔