چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 369 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 369

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۶۹ چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب قابل توجه ناظرین اے پیارے ناظرین خدا آپ صاحبوں کے دلوں میں سچائی کا الہام کرے اور میری کوشش کو جو میں نے سراسر ہمدردی اور نیک نیتی سے کی ہے آپ لوگوں کے لئے مفید بناوے۔ آمین! اس کتاب کا پہلا حصہ جو میری طرف سے آریہ سے اسے آریہ سماج کے جلسہ میں سنایا گیا تھا۔ میں نے وہ حصہ اس کتاب کے آخر میں شامل کر دیا ہے۔ اور میں نے یہی مناسب سمجھا کہ اول ان تمام اعتراضات کا جواب لکھوں جو نہایت بڑے پیرا یہ اور بد تہذیبی سے آریہ صاحبوں کی طرف سے ایک عام مجمع میں حاضرین کا دل دکھانے کے لئے پڑھے گئے تھے۔ اور بعد میں کتاب کے آخر میں اپنا وہ مضمون شامل کر دوں جو میری طرف سے اس جلسہ میں پڑھا گیا تھا۔ اور اسی غرض سے میں نے اُس پہلے حصہ کی اشاعت اس وقت تک روک رکھی تھی جب تک کہ میں آریہ صاحبوں ۳۵۳ کے اعتراضات کا جواب لکھ لوں ۔ سو الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالمنة کہ وہ جواب پورے طور پر لکھا گیا۔ اس لئے میں نے وہ مضمون جو جلسہ rar