چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 357 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 357

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۵۷ چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب بھائی بالا والی جنم ساکھی صفحہ ۱۳۴ الد اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفیٰ کو دنیا کے اور ہار لئے بھیجا۔ اللہ تعالیٰ نے باوانا تک جی کو کہا کہ تمیں سپارے قرآن شریف کے ہن اور چار کوٹ ورتائیے اور ایک ہی نام کی مہما کرو اور دوسرا میرا کوئی شریک نہیں سو یہ حکم نانک درویش کو آیا ہے کہ تو جگت میں جا کر اس داڈھنڈورا پھیر جو کوئی حق راستی پر کھلووے گا سوئی پاک ہووے گا۔ وعظ ( ترجمہ ) اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کے لئے رسول بنا کر بھیجا۔ اللہ تعالیٰ نے با وانا نک جی کو فرمایا کہ قرآن شریف کے تمھیں سپارے ہیں اے نا نک تو چاروں طرف پھر کر اس کا و کر کہ وہ وحدہ لاشریک ہے جو کوئی حق اور راستی سے اللہ تعالیٰ کا کلام سنے گا وہی پاک ہوگا۔ جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحه ۱۳۴ با وانا تک جی نے عرض کیتی کہ بولی ہور ہے اس بولی کولون ہندو ڈردے ہن سمجھدے نہیں۔ ( ترجمہ ) نانک جی نے عرض کی کہ اے خدا قرآن شریف عربی میں ہے ہندو اس زبان سے ۳۴۲ ڈرتے ہیں اور جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے سمجھتے نہیں ۔ جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحہ ۱۳۵ خدا نے نانک نوں آکھیا کہ وڈیائی تسانوں شیخ دی ملی ہے دیول دیوتے اور پراچین تیرتھ جو ہندوواں دے ہین اوہناں نوں منسوخ کرو۔ ترجمہ۔ اللہ تعالیٰ نے نانک کو فرمایا کہ تم کو شیخ کا رتبہ عطا کیا گیا ہے دیوی اور دیوتے اور پرانے تیرتھ ہندوؤں کے جو شرک کی جڑھ ہیں انہیں منسوخ کرو۔ جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۳۶ اے نا تک مکہ مدینے جا کر حج کر ایضاً صفحه ۱۳۷