چشمہٴ معرفت — Page 356
۳۴۱ روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۵۶ چشمه معرفت - خاتمہ کتاب سے الگ ہو جاتے تو پھر اُن کے تعلقات ہندوؤں سے منقطع ہو جاتے اور اُن کی روحانی تاثیر صرف اُنہیں کی ذات تک محدود رہتی مگر اب اُن کی روحانی تاثیر نے وہ کام کیا ہے کہ بیس لاکھ ہندو بنام نہا د سکھ ان کے تابع ہیں اور وہ زمانہ قریب ہے کہ جب تعلیم کے ذریعہ سے اُن کی عقل اور فکر میں ترقی ہو گی تو وہ اپنے ایسے مرشد کامل کے مذہب سے علیحدگی پسند نہیں کریں گے۔ اور باوانا تک صاحب کی معرفت سے بھری ہوئی ہدایتیں یہ ہیں شلوک گرنتھ صاحب سے دوزخ پوندے کیوں رہیں؟ جان چت نہ آوے رسول ترجمہ۔ وہ لوگ ضرور دوزخی ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر عمل نہیں کرتے ۔ شلوک گرنتھ صاحب سے ہوئے مسلم دین مہانے مرن جیون کا بھرم چکانے ترجمہ۔ اے غافل صدق دل سے مسلمان ہو جا پھر تجھے نجات ابدی حاصل ہوگی ۔ شلوک جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحہ ۱۷۲ کلمہ اک پکار یا دو جانا ہیں کوئی ( ترجمہ ) میں نے ایک ہی کلمہ لا اله الا الله محمد رسول اللہ کا ورد کیا ہے دوسرا کوئی ذریعہ نجات نہیں ۔ جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحه ۲۷۱ ہندو کہن ناپاک ہے دوزخ جاون سوئی کہدو اللہ اور رسول کو اور نہ بوجھو کوئی ( ترجمہ ) ہندو اللہ اور اس کے رسول کی شان میں ناپاک لفظ کہتے ہیں تحقیق وہی دوزخی ہیں سچے دل سے اقرار کر لو کہ اللہ اور رسول برحق ہیں اور اُس کے سوا اور کچھ نہ بوجھو۔ یہ جنم ساکھی کیکسٹن پریس انار کلی لاہور کی طبع شدہ ہے جو تیسری بار چھپی ہے۔