براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 336 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 336

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۳۳۶ ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم مولوی سید محمد عبد الواحد صاحب کے بعض شبہات کا ازالہ قولہ ۔ آیت کریمہ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ میں یہ شبہ باقی ہے کہ ما صلبوہ کے اگر یہ معنے ہیں کہ صلیب کے ذریعہ سے یہود نے حضرت عیسی علیہ السلام کو ہلاک نہیں کیا تھا تو اس تقدیر میں ما قتلوہ کا لفظ جو اس پر مقدم ہے محض بیکار ہو جاتا ہے۔ اور اگر یہ کہا جاوے که ما قتلوہ کے لفظ کو اس لئے بڑھایا گیا ہے تا کہ دلالت کرے اس بات پر کہ بہ نیت قتل ٹانگیں ان کی نہیں توڑی گئیں تھیں تو ہر تقدیر تسلیم اس بات کے بھی لفظ ما قتلوہ کا بعد لفظ ما صلبوہ کے واقع ہونا چاہیے تھا کیونکہ ٹانگیں بعد صلیب سے اتارے جانے کے توڑی جاتی ہیں ۔ پس وجہ تقدیم ما قتلوہ کی او پر ما صلبوہ کے کیا ہے؟ ارشاد فرماویں۔ اقول ۔ یاد رہے کہ قرآن شریف کی یہ آیتیں ہیں جن میں مذکورہ بالا ذکر ہے۔ وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِنْهُ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَا بَلْ رَّفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ وَكَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا الجزء نمبر ٧ سورة النساء ترجمہ۔ اور ان کا (یعنی یہود کا ) یہ کہنا کہ ہم نے مسیح عیسی ابن مریم رسول اللہ کو قتل کر دیا ہے حالانکہ نہ انہوں نے اس کو قتل کیا اور نہ صلیب دیا بلکہ یہ امر ان پر مشتبہ ہو گیا۔ اور جولوگ عیسی کے بارے میں اختلاف رکھتے ہیں ( یعنی عیسائی کہتے ہیں کہ عیسیٰ زندہ آسمان پر اٹھایا گیا اور یہودی کہتے ہیں کہ ہم نے اس کو ہلاک کر دیا ) یہ دونوں گروہ محض شک میں پڑے ہوئے ہیں حقیقت حال کی یہ مولوی صاحب مقام برہمن بڑ یہ ضلع ٹپارہ ملک بنگالہ میں مدرس سکول وقاضی ہیں ۔ منہ النساء : ۱۵۸، ۱۵۹