براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 319 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 319

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۳۱۹ ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم لهن قوائم كالجبال كأنها سفائن في بحر المعارف تمخر (۱۵۱) ان اونٹنیوں کے پیر پہاڑوں کی طرح ہیں گویا وہ کشتیاں ہیں جو معرفت کے دریا میں تیرتی ہیں تدلّت علينا الشمس شمس المعارف فكنا بضوء الشمس نمشي و ننظر معارف کا سورج ہماری طرف جھک گیا پس ہم سورج کی روشنی کے ساتھ چلتے اور دیکھتے ہیں رأينا مرادات تعسر نيلها ترجز غيث بعد مكث يحذر ہم نے وہ مرادیں پائیں جن کا پانا مشکل تھا آہستہ آہستہ بادل نے ہماری طرف حرکت کی بعد اس دیر کے جو ڈرائی بھی على هذه نيف و عشرين حجةً اذا اختارني ربي فكنت ابشر اس بات پر ہیں برس اور کئی سال اوپر گذر گئے جب کہ خدا نے مجھے چن لیا اور مجھے بشارت ملنے لگی فقال سیاتیک الأناس و نصرتی و من كل فج يأتين وتنصر پس اس نے کہا کہ لوگ تیری طرف آئیں گے اور تیری مدد اور ہر ایک راہ سے لوگ تیری طرف آئیں گے اور تو کریں گے مدد دیا جائے گا فتلك الوفود النازلون بدارنا هو الوعد من ربي و ان شئت فاذكر پس یہ گروہ در گروہ لوگ جو ہمارے گھر میں اُترتے رہے ہیں یہ وہی وعدہ خدا کا ہے اور اگر تو چاہے تو یاد کر و ان كنت في ريب و لا تؤمنن به و تحسب كذبًا ما اقول و اسطر اور اگر تو شک میں ہے اور اس پر ایمان نہیں لاتا اور تو میری بات اور تحریر کو جھوٹ سمجھتا ہے فانا كتبنا في البراهين كله امور عليها كُنتَ من قبل تعثر پس ہم نے یہ سب الہامات براہین احمدیہ میں لکھ دیئے ہیں یہ وہ امور ہیں جن پر تو پہلے سے اطلاع رکھتا ہے فلا تتبع أهواء نفسٍ مُبِيدةٍ ولا تختر الزوراء عمدًا فتخسر پس نفس ہلاک کرنے والے کا پیرو مت بن اور ٹیڑھی راہ کو اختیار مت کر پس تو نقصان اٹھائے گا أتعلم هينًا عَشْرَة الله ذِي العُلى وإِن حسام الـلـه بـالـمـس يبتر کیا تو خدا سے جنگ کرنا سہل سمجھتا ہے جو بلند ہے اور خدا کی تلوار چھونے کے ساتھ ہی قتل کر دیتی ہے