براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 2
روحانی خزائن جلد ۲۱ ۲ دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ دیباچه پنجم حصہ براہین احمدیہ محمد اللہ کہ آخر این کتابم مکمل شد بفضل آن جنابم اما بعد واضح ہو کہ یہ براہین احمدیہ کا پانچواں حصہ ہے کہ جو اس دیباچہ کے بعد لکھا جائے گا ۔ خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت سے ایسا اتفاق ہوا کہ چار حصے اس کتاب کے چھپ کر پھر تخمینا تئیس برس تک اس کتاب کا چھپنا ملتوی رہا۔ اور عجیب تریہ کہ انٹی کے قریب اس مدت میں میں نے کتابیں تالیف کیں جن میں سے بعض بڑے بڑے حجم کی تھیں لیکن اس کتاب کی تکمیل کے لئے توجہ پیدا نہ ہوئی اور کئی مرتبہ دل میں یہ درد پیدا بھی ہوا کہ براہین احمدیہ کے ملتوی رہنے پر ایک زمانہ دراز گذر گیا مگر با وجود کوشش بلیغ اور باوجود اس کے کہ خریداروں کی طرف سے بھی کتاب کے مطالبہ کے لئے سخت الحاح ہوا اور اس مدت مدید اور اس قدر زمانہ التوا میں مخالفوں کی طرف سے بھی وہ اعتراض مجھ پر ہوئے کہ جو بدظنی اور بد زبانی کے گند سے حد سے زیادہ آلودہ تھے اور بوجہ امتداد مدت در حقیقت وہ دلوں میں پیدا ہو سکتے تھے مگر پھر بھی قضاء وقدر کے مصالح نے مجھے یہ توفیق نہ دی کہ میں اس کتاب کو پورا کر سکتا ۔ اس سے ظاہر ہے