براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 82
روحانی خزائن جلد ۲۱ ۸۲ براہین احمدیہ حصہ پنجم عما يفعل وهم يُسئلون۔ وقالوا انى لك هذا ان هذا الا اختلاق ۔ قل الله ثم ذرهم في خوضهم يلعبون۔ ولا تخاطبني في الذين ظلموا انهم مغرقون۔ يظل ربک علیک ویغینك ويرحمك۔ وان لم يعصمك الناس یعصمک الله من عنده ۔ يعصمك الله من عنده وان لم يعصمك الناس ۔ واذيمكر بك الذى كفر ۔ او قدلي ياهامان ۔ تبت يدا أبي لهب وتبّ ما كان له ان يدخل فيها إلا خائفًا وَمَا اصابك فمن الله۔ الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوا العزم۔ الا أنها فتنة من الله ليحبّ حبًّا جما عطاء غير مجذوذ۔ شاتان تذبحان۔ وكل من عليها فان ۔ عسى ان تكرهوا شيئا وهو خير لكم والله يعلم وانتم لا تعلمون۔ دیکھو صفحہ ۴۹۷ سے ۵۱۱ تک براہین احمد یہ جلد چہارم ۔ ترجمہ: تجھے مدد دی جائے گی اور نصرت الہی تیرے شامل ہو گی ۔ اور ایسی نصرت ہوگی کہ حقیقت راستی کھل جائے گی ۔ تب مخالف لوگ کہیں گے کہ اب گریز کی جگہ نہیں ۔ وہ کہیں گے کہ ہم ایک بھاری جماعت ہیں جو انتقام لے سکتے ہیں ۔ پر عنقریب وہ بھاگ جائیں گے اور منہ پھیر لیں گے۔ خدا کے نشان کو دیکھ کر کہیں گے کہ یہ مکر ہے جو بہت پختہ ہے۔ تو ان کو کہہ دے کہ اگر خدائے تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی یہ لفظ کفر اور کفر دونوں قراء تیں ہیں ۔ کیونکہ کافر کہنے والا بہر حال منکر بھی ہوگا اور جو شخص اس دعوے سے منکر ہے وہ بہر حال کا فر ٹھہرائے گا۔ اور ھامان کا لفظ ھیمان کے لفظ کی طرف اشارہ کرتا ہے اور ھیمان اس کو کہتے ہیں جو کسی وادی میں اکیلا سرگردان پھرے۔ منہ یہ آیت یعنی وَ إِنْ يَّرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرُ مُسْتَمِر قرآن شریف کے اس مقام کی ہے جہاں معجزہ شق القمر کا ذکر ہے۔ پس ایسی آیت کو اس موقعہ پر ذکر کرنا اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس جگہ بھی کوئی قمری نشان ظاہر ہوگا ۔ پس وہ نشان عجیب طور کا خسوف قمر تھا جو رمضان کے مہینہ میں ظہور میں آیا۔ بعض علماء لکھتے ہیں کہ معجزہ شق القمر بھی ایک قسم کا خسوف ہی تھا۔ منہ القمر : ٣