براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 81
روحانی خزائن جلد ۲۱ M براہین احمدیہ حصہ پنجم میرے حالات کو کچھ اپنے عقائد کے برخلاف پا کر اپنے دلوں میں کہا کہ یا الہی کیا تو ایسے انسان کو اپنا خلیفہ بنائے گا کہ جو ایک مفسد آدمی ہے جو ناحق قوم میں پھوٹ ڈالتا ہے اور علماء کے مسلمات سے باہر جاتا ہے ۔ تب خدا نے جواب دیا کہ جو مجھے معلوم ہے وہ تمہیں معلوم نہیں ۔ یہ خدا کا کلام ہے کہ جو مجھ پر نازل ہوا اور در حقیقت میرے اور میرے خدا کے درمیان ایسے باریک راز ہیں جن کو دنیا نہیں جانتی اور مجھے خدا سے ایک نہانی تعلق ہے جو قابل بیان نہیں ۔ اور اس زمانہ کے لوگ اس سے بے خبر ہیں ۔ پس یہی معنے ہیں اس وحی الہی کے کہ قَالَ إِنِّي أعلم مالا تعلمون ۔ پھر بقیہ ترجمہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ شخص مجھ سے نزدیک ہوا اور میرا قرب کامل شخص مج اس نے پایا۔ اور پھر بعد اس کے ہمدردی خلائق کے لئے اُن کی طرف متوجہ ہوا اور مجھ میں اور مخلوق میں ایک واسطہ ہو گیا جیسا کہ دو قوسوں میں وتر ہو۔ اور اس لئے کہ وہ اس درمیانی مقام پر ہے وہ دین کو از سر نو زندہ کرے گا اور شریعت کو قائم کر دے گا ۔ یعنی بعض غلطیاں جو مسلمانوں میں رائج ہوگئی ہیں اور ناحق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ان غلطیوں کو منسوب کیا جاتا ہے ۔ اُن سب غلطیوں کو ایک حکم کے منصب پر ہو کر دُور کر دے گا۔ اور شریعت کو جیسا کہ ابتدا میں سیدھی تھی سیدھی کر کے دکھلا دے گا۔ پھر انہی پیشگوئیوں کے بارے میں براہین احمدیہ میں اور بھی الہام ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ نُصرت وقالوا لات حين مناص ۔ ام يقولون نحن جميع منتصر ۔ سَيُهزم الجمع ويولون الدبر۔ وان يروا أيةً يُعرضوا ويقولوا سحر مستمر۔ قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله۔ واعلموا أن الله يحيى الارض بعد موتها ۔ ومن كان لله كان الله له ۔ قل ان افتريته فعلی اجرام شدید یا احمدی انت مرادی و معی غرستک كرامتك بيدى ۔ أكان للناس عجبًا ۔ قل هو الله عجيب ۔ لا يُسئل (۷۴) براہین احمدیہ حصہ پنجم کے ایڈیشن اوّل میں سہو کتابت سے غَرَ سُتُكَ “ لکھا گیا ہے جبکہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان الہامات کا حوالہ براہین احمدیہ جلد ا صفحہ ۴۹۷ تا ۵۱۱ دیا ہے۔ صفحہ ۵۰۵ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۳ پر یہ الہام غَرَسْتُ كَرَامَتَكَ بَيَدِی“ لکھا ہے۔ (ناشر)