براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 589 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 589

روحانی خزائن جلد 1 ۵۸۷ براہین احمدیہ حصہ چہارم أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أَوْ تُوْا نَصِيبًا مِنَ کیا تو نے دیکھا نہیں کہ یہ عیسائی اور یہودی جنہوں ﴿۴۹۴ الْكِتَبِ يُؤْمِنُوْنَ بِالْجِبْتِ نے انجیل اور تو رات کو کچھ ادھورا سا پڑھ لیا ہے ایمان وَالطَّاغُوتِ وَيَقُوْلُوْنَ لِلَّذِينَ ان کا دیوتوں اور بُتوں پر ہے اور مشرکوں کو کہتے ہیں کہ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ ان کا مذہب جو بُت پرستی ہے وہ بہت اچھا ہے اور توحید آمَنُوا سَبِيلًا أُولَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ كا مذہب جو مسلمان رکھتے ہیں یہ کچھ نہیں یہ وہی لوگ اللَّهُ وَمَنْ يَلْعَنِ اللهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور جس پر خدا لعنت نَصِيرًا المحسورة النساء الجزو نمبر ۵ کرے اس کے لئے کوئی مددگار نہیں۔ بقیه حاشیه نمبر ا ان تمام نفسانی خواہشوں سے خالصاً للہ دست کش ہو جائے کہ جو اس میں اور اس کے ۴۹۴ مولی کریم میں جدائی ڈالتے ہیں اور اس کے مونہہ کو خدا کی طرف سے پھیر کر اپنی نفسانی الذات اور جذبات اور عادات اور خیالات اور ارادات اور نیز مخلوق کی طرف پھیرتے ہیں اور اُن کے خوفوں اور امیدوں میں گرفتار کرتے ہیں اور ترقیات کا اوسط درجہ اور قرب کسی حرکت مکانی کا نام نہیں بلکہ اس وقت انسان کو مقرب الہی بولا جاتا ہے کہ جب وہ ارادہ اور نفس اور خلق اور تمام اضداد اور اغیار سے بکلی الگ ہو کر طاعت اور محبت الہی میں سراپا محو ہو جاوے اور ہر یک ماسوا اللہ سے پوری دوری حاصل کر لیوے اور محبت الہی کے دریا میں ایسا ڈوبے کہ کچھ اثر وجود اور انانیت کا باقی نہ رہے۔ اور جب تک اپنی ہستی کے لوث سے مبر انہیں اور بقا باللہ کے پیرایہ سے متحلی نہیں تب تک اس قرب کی لیاقت نہیں رکھتا۔ اور بقا باللہ کا مرتبہ تب حاصل ہوتا ہے کہ جب خدا کی محبت ہی انسان کی غذا ہو جائے اور ایسی حالت ہو جائے کہ بغیر اس کی یاد کے جی ہی نہیں سکتا اور اس کے غیر کا دل میں سمانا موت کی طرح دکھائی دے اور صریح مشہود ۴۹۴ ہو کہ وہ اسی کے ساتھ جیتا ہے اور ایسا خدا کی طرف کھینچا جاوے جو دل اس کا ہر وقت یا دالہی میں 2 مستغرق اور اس کے درد سے دردمند ر ہے۔ اور ماسوا سے اس قدر نفرت پیدا ہو جائے کہ گویا غیر اللہ سے اس کی عداوت ذاتی ہے جن کی طرف میل کرنے سے بالطبع دکھ اٹھاتا ہے۔ جب یہ حالت ا متحقق ہوگی تو دل جو مورد انوار الہی ہے خوب صاف ہوگا اور اسماء اور صفات الہی کا اُس میں ، حاشیه در حاشیه نمبر ۳ ا النساء : ۵۳۵۲