براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 225 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 225

روحانی خزائن جلد 1 ۲۲۳ براہین احمدیہ حصہ سوم میں بھی سکتا ہے اور نظم اور نثر میں سرآمد روزگار ہے ۔ جیسے وہ ایک مرض کے حدوث کی کیفیت اور اُس کی علامات اور اسباب فصیح اور وسیع ایک شخص پر یہ بات کھل جاتی ہے کہ خدا کا کلام برحق ہے اور اس کا ہر ایک وعدہ ضرور ایک دن ہونے والا ہے۔ تو اسی وقت دنیا قت دنیا کی محبت اس پر سرد ہو جاتی ہے۔ ایک دم میں وہ کچھ اور ہی چیز ہو جاتا ہے اور کسی اور ہی مقام پر پہنچ جاتا ہے۔ خلاصہ کلام یہ کہ کیا ایمان کے رو سے اور کیا عمل کے رو سے اور کیا جزا سزا کی امید کے رو سے کھلا ہوا اور مفتوح دروازہ خدا کے سچے الہام اور پاک کلام کا دروازہ ہے وبس ۔ بقيه ، حاشیه نمبر کلام پاک آن پیچون دهد صد جام عرفان را کسے کو بیخبر زان می چه داند ذوق ایمان را نه چشم است آنکه در کوری ہمہ عمرے بسر کرد است نه گوش است آنکه نه شنیدست گا ہے قول جانان را وسوسہ ہفتم :۔ کسی کتاب پر علم الہی کی ساری صداقتیں ختم نہیں ہوسکتیں پھر کیونکر امید کی جائے کہ ناقص کتا بیں کامل معرفت تک پہنچا دیں گی ۔ جواب۔ یہ وسوسہ اس وقت تک قابل التفات ہوتا کہ جب برہم سماج والوں میں سے کوئی صاحب اپنی عقل کے زور سے خدا شناسی یا کسی دوسرے امر معاد کے متعلق کوئی ایسی جدید صداقت نکالتا جس کا قرآن شریف میں کہیں ذکر نہ ہوتا اور ایسی حالت میں بلاشبہ حضرات برہمو بڑے ناز سے کہہ سکتے تھے کہ علم معاد اور خدا شناسی کی ساری صداقتیں کتاب الہامی میں مندرج نہیں۔ بلکہ فلاں فلاں صداقت باہر رہ گئی ہے جس کو ہم نے دریافت کیا ہے۔ اگر ایسا کر کے دکھلاتے تب تو شاید کسی نادان کو کوئی دھوکا بھی دے سکتے۔ پر جس حالت میں قرآن شریف کھلا کھلا دعوی کر رہا ہے مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَبِ مِنْ (۲۰۲) شَيْء ل الجزو نمبرے یعنی کوئی صداقت علم الہی کے متعلق جو انسان کیلئے ضروری ہے اس کتاب سے باہر نہیں اور پھر فرمایا: يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ " الجزء نمبر ۳۰ یعنی خدا کا رسول پاک صحیفے پڑھتا ہے جن میں تمام کامل صداقتیں اور علوم اولین و آخرین درج ہیں اور پھر فرمایا : كتب أحْكِمَتْ أَيْتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ الجزو نمبر یعنی اس کتاب میں دو خوبیاں ہیں۔ ایک تو یہ کہ حکیم مطلق نے محکم اور مدلل طور پر یعنے علوم حکمیہ کی طرح الانعام: ۳۹ ۲ البيئة : ٤٣ ٣ هود : ۲