براہین احمدیہ حصہ سوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 710 of 849

براہین احمدیہ حصہ سوم — Page 710

۔الہام کا نور باد صبا کی طرح غیب سے اس کے <mark>پا</mark>س خوشبوئیں لاتا ہے۔وہ مخفی باتوں کا ملہم ہو جاتا ہے یعنی ان رازوں کا <mark>جو</mark> صرف خدا کا خاصہ ہیں۔تا کہ اصل حقیقت کو نمایاں <mark>کر</mark> کے دکھا ئے اور تا کہ انکار کا سر کچل <mark>کر</mark> رکھ دے۔اس طرح وہ <mark>کر</mark>یم <mark>پا</mark>ک اور قادر خدا اس شخص کو روشن آفتاب کی طرح منور <mark>کر</mark> دیتا ہے۔مخلوق کی آنکھوں کو اس وجہ سے بینا بناتا ہے اور ان کے کانوں کو اس کے ذریعہ شنوا <mark>کر</mark> دیتا ہے۔<mark>جو</mark> شخص اس کے <mark>پا</mark>س صدق وصفا کے ساتھ آتا ہے وہ خد اکے حکم سے شفا <mark>پا</mark>تا ہے۔ستودہ صفات پیغمبر نے غیب دان علیم خدا سے علم <mark>پا</mark><mark>کر</mark> کہا ہے۔کہ ہر صدی کے سر پر ایسا شخص ظاہر ہوتا رہے گا<mark>جو</mark> اس کام (تجدید دین)کے لایق ہوگا۔تا کہ مذہب بدعات سے <mark>پا</mark>ک ہو جائے اور مخلوق اس سے برکتیں حاصل <mark>کر</mark>ے۔خلاصہ کلا م یہ کہ اولیائے <mark>کر</mark>ام کی ذات مذہب اسلام کے ساتھ مخصوص ہے۔ُتو یہ نہ کہہ کہ یہ بات بیہودہ لغو اور غلط ہے۔ُ تو مطالبہ <mark>کر</mark>۔اس کا ثبوت ہمارے ذمہ ہے صفحہ ۳۶۳۔اے شخص ُتو ایک ذلیل وخوار ذرّے کی طرح ہے تیرے مقابل پر وہ خدا کس طرح عاجز ہو سکتا ہے۔یہ سب سچ ہے مبالغہ نہیں ہے۔اگر تجھے یقین نہیں تو امتحان <mark>کر</mark> لے۔میں طالبوں سے غلط وعدہ نہیں <mark>کر</mark>تا اگر اس کا پتہ نہ بتاؤں تو جھوٹا ہوں۔میں خود اُس نشان کو پورا <mark>کر</mark>نے کو پیدا ہوا ہوں۔دوسرے تمام غموں اور ف<mark>کر</mark>وں سے آزاد ہوں۔چونکہ یہ سعادت ہماری قسمت میں تھی اس لئے رفتہ رفتہ ہماری باری آگئی۔میں مصفّٰی <mark>پا</mark>نی (کے چشمے) پر کھڑا پکار رہا ہوں جس طرح ماں اپنے بچوں کے پیچھے دوڑتی ہو۔تا کہ شاید جنگل کے پیاسے اس شورو پکار سے میرے <mark>پا</mark>س آجائیں۔لیکن عاجزی اور صدق وصفا شرط ہے نیز انکسار اور خوف خدا کے ساتھ آنا۔غریبی اور <mark>دل</mark>ی خاکساری کے ساتھ ڈھونڈنا نیز اخلاص اور <mark><mark>کامل</mark></mark> اطاعت کے ساتھ تلاش <mark>کر</mark>نا۔اور اگر اب بھی کوئی روگردانی <mark>کر</mark>تا ہے اور انصاف کا راستہ چھوڑ <mark>کر</mark> غلط راہ اختیار <mark>کر</mark>تا ہے