براہین احمدیہ حصہ اوّل — Page 99
روحانی خزائن جلد 1 ۹۷ براہین احمدیہ حصہ دوم بقیه حاشیه نمبــ بر ۶ نکالا اور اکثر ملکوں کو نو را ایمان اور توحید سے منور کیا ۔ وہ سب نعوذ باللہ جھوٹے اور مفتری ۱۰۷ تھے۔ اور سچی رسالت اور پیغمبری صرف برہمنوں کی وراثت اور انہیں کے بزرگوں کی جا گیر خاص ہے اور اس بارے میں خدا نے ہمیشہ کے لئے انہیں کو ٹھیکہ دے رکھا ہے اور دلوں میں متمکن ہو گیا ہے۔ چنانچہ ہم تفصیل اس کی معہ تمام دلائل کے اپنے موقعہ پر درج کریں گے انشاء اللہ تعالیٰ ۔ اور اس جگہ یہ بھی یاد رہے کہ ایسے مسیحی کہ جن کا اس حاشیہ میں ذکر کر رہے ہیں ۔ ایک طرف تو خدا کے پاک پیغمبروں سے ٹھٹھا ہنسی کرتے ہیں اور دوسری طرف حضرت مسیح کو خدا تو بناہی رکھا ہے۔ مگر علاوہ الوہیت کے نبوت میں بھی سب نبیوں سے افضل اور اعلیٰ سمجھتے ہیں ۔ سو واضح رہے کہ یہ بھی ان کی ایک دوسری غلطی ہے۔ بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ سب نبیوں سے افضل ماوہ وہ نبی نبی ۔ ہے کہ جو دنیا کا مربی اعظم ہے۔ یعنی وہ شخص کہ جس کے ہاتھ سے فساد اعظم دنیا کا اصلاح پذیر ہوا جس نے تو حید کم گشته ام نے تو حید گم گشتہ اور ناپدید شدہ کو پھر زمین پر قائم کیا۔ جس نے تمام مذاہب باطلہ کو حجت اور دلیل سے مغلوب کر کے ہر یک گمراہ کے شبہات مٹائے جس نے ہر یک ملحد کے وسواس دور کئے اور سچا سامان نجات کا کہ جس کے لئے کسی بے گناہ کو پھانسی دینا ضرور نہیں اور خدا کو اپنی قدیمی اور از لی جگہ سے کھسکا کر کسی عورت کے پیٹ میں ڈالنا کچھ حاجت نہیں ۔ اصول حقہ کی تعلیم سے از سر نو عطا فرمایا۔ پس اس دلیل سے کہ اس کا فائدہ اور افاضہ سب سے زیادہ ہے۔ اس کا درجہ اور رتبہ بھی سب سے زیادہ ہے۔ اب تواریخ بتلاتی ہے۔ کتاب آسمانی شاہد ہے اور جن کی آنکھیں ہیں وہ آپ بھی دیکھتے ہیں کہ وہ نبی جو بموجب اس قاعدہ کے سب نبیوں سے افضل ٹھہرتا ہے وہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جیسا کہ عنقریب بقيه حار یه حاشیه نمبری اسی کتاب میں یہ ثبوت آفتاب کی طرح روشن ہو جائے گا ۔ منہ میں زہر نہ ملا رکھی ہو یا سفر کی حالت میں ہر یک راستہ بتلانے والے پر شک کرے کہ شاید یہ مجھے دھوکا ہی نہ دیتا ہو یا حجامت کرانے کے وقت میں حجام سے ڈرے کہ کہیں استرہ مار کر مجھے قتل ہی نہ کر دے یہ سب خیال مقدمات جنون اور دیوانگی کے ہیں اور جب کوئی دیوانہ ۱۰۷