آریہ دھرم — Page 25
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۲۵ آریہ دھرم نہ ہو اور کسی وجہ سے قابل اولاد نہ رہا ہو گو کیسا ہی مردی کی طاقتیں رکھتا ہو تو وید مقدس کی یہ آگیا ہے کہ اس کی جو رو دوسرے سے اولاد حاصل کرے اور جب تک پتر کا نطفہ نہ ٹہرے تب تک یہ کارروائی برابر چلی جائے یہی مضمون تھا جو ہم نے پہلے اشتہار میں لکھا تھا جس کو آپ لوگوں نے کہا کہ یہ خبث نفس اور متعصبانہ جوش سے لکھا ہے مگر افسوس تو یہ آتا ہے کہ ایسے سفلہ پن کے گندے الفاظ منہ پر لا کر پھر ہمارے اشتہار پر رد کیا لکھا کیا ر ڈ اسی کو کہتے ہیں کہ خاوند والی کو چھوڑ کر بیوہ پر جا پڑے ۔ ان بے تعلق قصوں کو درمیان میں لانا شاید اس غرض سے ہوگا کہ تا اصل بحث کی طرف لوگ توجہ نہ کریں اور اس طرح پر پردہ پوشی ہو جائے لیکن اس خائنانہ طریق کو کوئی منصف پسند نہ کرے گا کاش اگر ایسے بیہودہ اشتہار دینے کی جگہ چپ ہی رہتے تو ہمیں یقین ہو جاتا کہ یہ لوگ بھلے مانس اور اشراف ہیں سچی بات کو دیکھ کر چپ ہی کر گئے مگر اب تو اُنہوں نے مدت کے بعد پھر اپنا گند ہم پر ظاہر کیا اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس گندی تعلیم کو وہ کیونکر اور کس تدبیر سے چھپاتے ہیں یا اپنی عملی زندگی میں اپنی بے اولاد عورتوں کا نیوگ کرا کر ہمیں دکھاتے ہیں برا نہ مانیں یہ کوئی بے جا بات ہم نے نہیں کہی جو باتیں وید کی رو سے درست اور وید کی آگیا کے نیچے آ گئی ہیں ان کا آریوں کے لئے کرنا دھرم اور نہ کرنا مہا پاپ ہے کیونکہ وید منسوخ تو نہیں ہوا تا یہ کہا جائے کہ پہلے یہ بات جائز تھی اور اب نا جائز ہوگئی ہے اور جب ایسے مہان پرش جیسے ﴿۲۲﴾ دیا نند اور یا گولک اور منو جی نیوگ پر زور دیویں اور وید کی شہرتیاں سنا دیں اور راجہ پانڈ کی رانیاں نیوگ کر کے دکھلا دیں تو پھر کوئی آر یہ مہاں پاپی ہی ہوگا جواب بھی یقین نہ کرے۔ پنڈت دیانند صاحب ستیارتھ پرکاش میں صاف لکھتے ہیں کہ نیوگ کے روکنے میں پاپ ہے۔ اب ظاہر ہے کہ جس کا روکنا پاپ ہے اس کا بجالا نا کس قدر واجبات سے ہے۔سو آریو دوڑ و ثواب حاصل کروتا ایسا ہو کہ ہر ایک کی بیوی کے نیوگ سے دس دس پتر ہوں اے ۱۰ ۱۰ دینا جائے شرم !!! اور میں سوچ میں ہوں کہ آپ لوگ کیوں بیچارہ منو کے گرد ہو گئے کہ اُس نے نیوگ کا مسئلہ آپ گھڑ لیا ہے ذرا سوچو کہ اگر منو کی کتاب مذہبی نہیں تھی تو دیانند نے کیوں اس کا حوالہ पाप तो नियोग के रोकने में है। सत्यार्थ