رسالہ الوصیت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xxv of 597

رسالہ الوصیت — Page xxv

<mark>اِس</mark> کے بعد حضورؑ تحدّی سے فرماتے ہیں:۔’’مَیں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ حضرت آدمؑ سے لے کر <mark>اس</mark> وقت تک کے کسی مفتری کی نظیر دو جس نے ۲۵ برس پیشتر اپنی گمنامی کی حالت میں ایسی پیشگوئیاں کی ہوں۔اگر کوئی شخص ایسی نظیر پیش کر <mark>دے</mark> تو یقیناً یاد رکھو کہ یہ سارا سِلسلہ اور کاروبار باطل ہو جائے گا۔‘‘ (<mark>لی</mark>کچرلدھیانہ۔روحانی خزائن جلد نمبر۲۰ صفحہ۲۵۵) <mark>اس</mark> <mark>لی</mark>کچر میں مخاطب اکثر مسلمان تھے <mark>اس</mark> <mark>لئے</mark> حضور ع<mark>لی</mark>ہ السلام نے اپنا اور اپنی <mark>جماعت</mark> کا <mark>اِس</mark>لام کے بنیا<mark>دی</mark> عقائد پر ایمان لانے کا اقرار فرمایا ہے اور تفصیل کے ساتھ حضرت مسیح ناصری ع<mark>لی</mark>ہ السلام کی وفات کو کتاب و سنت ، اجماع اور قی<mark>اس</mark> سے ثابت فرمایا ہے۔آخر میں حضور ع<mark>لی</mark>ہ السلام نے اہل <mark>اس</mark>لام کو <mark>اس</mark>لام کے تابناک مستقبل کی خوشخبری <mark>دی</mark>تے ہوئے فرمایا ہے:۔’’اب وقت آ گیا ہے کہ پھر <mark>اس</mark>لام کی عظمت شوکت ظاہر ہو اور <mark>اِس</mark>ی مقصد کو لے کر مَیں آیا ہوں۔۔۔مَیں بڑے زور سے اور پورے یقین اور بصیرت سے کہتا ہوں کہ اﷲ تعا<mark>لی</mark>ٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ دوسرے مذاہب کو مٹا <mark>دے</mark> اور <mark>اس</mark>لام کو غلبہ اور قوت <mark>دے</mark>۔‘‘ (<mark>لی</mark>کچرلدھیانہ۔روحانی خزائن جلد نمبر۲۰ صفحہ ۲۹۰) ۶۔الوصیّۃ یہ دسمبر ۱۹۰۵ء کی تصنیف ہے۔<mark>اس</mark> رسالہ میں حضور ع<mark>لی</mark>ہ الصلوٰۃ والسلام نے وہ تمام الہامات درج فرمائے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کی وفات قریب ہے۔نبی کی وفات سے <mark>اس</mark> کی قوم میں جو زلزلہ <mark>پیدا</mark> ہوتا ہے اُس کے متعلق حضورؑ نے <mark>جماعت</mark> کو تسلّی <mark>دی</mark>تے ہوئے فرمایا ہے کہ اﷲتعا<mark>لی</mark>ٰ کی ق<mark>دی</mark>م سے یہ سنّت ہے کہ وہ دو۲ قدرتیں دکھلاتا ہے۔(۱)پہ<mark>لی</mark> قدرت نبی کا وجود ہوتا ہے (۲) اور نبی کی وفات کے بعد قدرتِ ثانیہ کا ظہور ہوتا ہے جیسا کہ آنحضرت ص<mark>لی</mark> اﷲ ع<mark>لی</mark>ہ وسلم کی وفات کے بعد اﷲ تعا<mark>لی</mark>ٰ نے حضرت ابوبکر رضی اﷲ عنہ کو کھڑا کیا<mark>جنہوں</mark> نے <mark>اس</mark>لام کو نابود ہوتے ہوئے تھام <mark>لی</mark>ا۔گویا حضور ع<mark>لی</mark>ہ السلام نے جہاں اپنی وفات کی خبر <mark>دی</mark> وہاں ساتھ ہی