اَلھُدٰی — Page 455
روحانی خزائن جلد ۱۸ ۴۵۱ نزول المسيح بہت سہل ہو گئی دوسرے لوگوں کی عبارتیں چرا لیں اور تفسیر کو لکھ مارا لیکن اول ہم ان اشعار کے ﴿۳﴾ مقابل پر ان بزرگوں کی علمی طاقت کا نمونہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اگر اس نمونہ میں پیر مہر علی صاحب نے اپنی کرامت دکھلا دی تو پھر یقین ہے کہ وہ تفسیر نویسی میں بھی گذشتہ بزدلی کو دور کر کے سیدھی نیت سے میرے مقابل پر آجائیں گے لیکن کل کے دن جبکہ ہمیں موضع بھیں سے پیر مہر علی کی اس کرتوت پر اطلاع ہوئی ۔ جس کی تفصیل حاشیہ میں درج ہے تب سے ہم ایسا بقیه حاشیه السلام عليكم ورحمة الله و بركاته۔ اما بعد آپ کا خط رجسٹری شدہ آیا۔ دل غمناک کو تازہ کیا۔ روئداد معلوم ہوئی ۔ حال یہ ہے کہ محمد حسن کا مسودہ علیحدہ تو خاکسار کو نہیں دکھایا گیا کیونکہ اُس کے مرنے کے بعد اس کی کتا میں اور سب کا غذات جمع کر کے مقفل کئے گئے ہیں بخمس بازغہ اور اعجاز امسیح پر جو مذکور نے نوٹ کئے تھے وہ دبے المسيح۔ تھے وہ دیکھے ہیں اور وہی نوٹ گولڑی ظالم ۔ نوٹ گولڑی ظالم نے کتابیں منگوا کر درج کر دیئے ہیں اپنی لیاقت سے کچھ نہیں لکھا۔ اب محمد حسن کا والد وغیرہ میرے تو جانی دشمن بن گئے ہیں۔ کتابیں تو بجائے خود ایک ورقہ تک نہیں دکھاتے۔ پہلے بھی دیکھنے کا ذریعہ یہ ہوا تھا کہ جب گولڑی نے کتابیں یعنی شمس بازغہ اور اعجاز المسیح محمد حسن کے والد سے منگوائیں اور فارغ ہو کر واپس روانہ کیں تو چونکہ وہ حامل کتب اجنبی تھا اس لئے بھول کر میرے پاس مسجد میں آیا اور کہنے لگا کہ مولوی محمد حس حسن کا گھر کدھر ہے۔ میں نے پوچھا کہ کیا کام ۔ کہنے لگا کہ مہر علیشاہ نے مجھ کو کتا بیں دے کر روانہ کیا ہے کہ مولوی محمد حسن کے والد کو یہ کتابیں شمس بازغہ اور اعجاز اسیح دے آ ۔ پھر میں نے کتابیں لے کر دیکھیں تو ہر صفحہ ہر سطر پر نوٹ ہوئے ہوئے دیکھے۔ میرے پاس سیف چشتیائی بھی موجود تھی عبارت کو ملایا تو بعینہ وہ عبارت تھی۔ آپ کا حکم منظور لاکن محمد حسن کا والد کتا بیں نہیں دیتا اور کہتا ہے کہ میرے رو برو بے شک دیکھ لو مگر مہلت کے واسطے نہیں دیتا۔ خاکسار معذور ہے کیا کرے یا دوسری مجھ سے پھر بعد اس کے محمد حسن کے بیٹے نے جو اصل وارث ہے مبلغ ہے۔ روپے لے کر وہ دونوں کتا بیں جن پر محمد حسن متوفی کے نوٹ درج ہیں میرے معتبر کو دے دیں اور اب وہ میرے پاس موجود ہیں جن سے پیر مہر علی کی چوری ایسی کھلتی ہے جیسا کہ کوئی چور عین نقب لگا ۔ لگاتے وقت پکڑا جائے ۔ فالحمد لله علی ذالک۔ سچ فرمایا اللہ تعالیٰ نے انی مهین من اراد اهانتک۔ ۱۲ من المؤلف المسيح