اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page 144
روحانی خزائن جلد ۴ ۱۴۴ يبايعه من كل حزب عريفه ۷۵ على طاعة الرحمن في السهل والصعب تراهم خضوعا خاشعين لربهم ٧٦ قلوبهم ملاى من الشوق والحب نفوع يفيد الناس من نفثاته ۷۷ ويسبى قلوب الخلق من خلقه العذب رحیم بهم كالوالد البر مشفق ۷۸ ينفس عنهم كربة الجهل والعجب وبحر علوم يقذف الدر موجه ۷۹ الى الناس طرا لا يذود عن النهب يحلق اهل العلم والفضل عنده ۸۰ صباحًا مساء وهو كالبدر في الشهب قعودًا لديه تسقط الطير فوقهم ٨١ كانهم استولت عليهم يد الرهب يدورون في اخذ المكارم حوله | ۸۲ | مثال النجوم الدايرات على القطب وكم من كتاب جاء نا منه معجب ۸۳ له درجات عاليات على الكتب براهینه تهدى البرايا و كحله ۸۴ يجلى عيون الشك والجهل والعصب ۷۵۔ ہر گروہ کے شناسا آدمی اس سے بیعت کرتے ہیں کہ وہ ہر حال میں راحت و رنج میں اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار ر ہیں گے۔ ۷۶۔ ان بیعت کر نیوالوں کو تم دیکھو ( وہ کیسے ہیں ! ) وہ اپنے رب کے آگے گڑ گڑانے والے ہیں۔ ان کے دل شوق و محبت الہی سے بھر پور ہیں۔ ۷۷۔ وہ نفع رساں ہے۔ خلقت کو اپنے کلام سے فائدہ بخشتا ہے اور اپنے خلق شیریں سے خلقت کے دل مٹھی میں کر لیتا ہے۔ ۷۸۔ ان پر مہربان باپ کی طرح رحیم و مشفق ہے۔ اور جہل اور خود بینی کی بلاؤں کو ان پر سے ٹالتا ہے۔ ۷۹۔ وہ علوم کا سمندر ہے جس کی موجیں تمام لوگوں کی طرف موتی پھینکتی ہیں اور پھر لوٹنے سے کسی کو روکتا نہیں۔ ۸۰ صبح و شام اہل علم وفضل اس کے گرد حلقہ کئے رہتے ہیں اور وہ ان میں ایسا ہے جیسے ستاروں میں بدر۔ ۸۱ ۔ وہ اہل علم اس کے حضور میں ایسے محو ہو کر بیٹھے رہتے ہیں کہ انہیں بے جان خیال کر کے پرندے ان پر بیٹھ جاتے ہیں گویا ہیبت کا ہاتھ ان لوگوں پر غالب ہے۔ ۸۲ ۔ جس طرح بنات النعش قطب کے گرد گھومتے ہیں اسی طرح یہ اہل علم تحصیل معارف کیلئے اسکے گرد گھومتے ہیں۔ ۸۳۔ اسکی کئی بڑی بڑی عجیب کتابیں بھی ہمیں ملیں جنہیں اور کتابوں پر بڑی بھاری فضیلت اور ترجیح ہے۔ ۸۴۔ اسکی براہین احمدیہ) خلقت کی ہادی ہے اور سرمہ چشم آریہ جہل شک اور تعصب کی آنکھوں کو جلا دیتا ہے۔