اَلْحق مباحثہ دہلی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 284 of 598

اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 284

روحانی خزائن جلد ۴ ۲۸۴ الحق مباحثہ دہلی تخصه ۱۵۴﴾ تھک جاوے اور پھر مع هذا اس تخصیص در تخصیص کا نام پورا حصر رکھا جاوے پورے حصر کے معنے تو استغراق جميع افراد سے حاصل ہوتے ہیں نہ تخصیص در تخصیص سے یہ بھی ایک اصطلاح جدید علم اصول فقہ کی جناب نے پیدا کی ہے إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ عُجَابٌ قوله بلکہ یہ تو مقتضی نون ثقيله ولفظ بعد موتہ کا ہے جو کلام الہی میں واقع ہوا ہے الخ ۔ اقول مولانا اب تو سرے سے مقتضی ہی نہ رہا۔ پھر مقتضی کہاں ہو سکتا ہے اور پھر یہ کیونکر ہو سکے گا کہ ادھر تو الفاظ عموم در عموم کے بیان کئے جاویں اور اُدھر خصوص در خصوص مراد ہو یہ تو تناقض ہوا جاتا ہے و تعالى كلام الله عن ذلك علوا کبیر ا۔ واضح ہو کہ مولوی صاحب کی عبارت میں لفظ بعد موته غلط لکھا گیا ہے قرآن مجید میں قبل موتہ ہے اور چونکہ لفظ احمد کامل درجہ کا نکرہ ہے لہذا اس کی نفی حسب قواعد نحو و علم بلاغت کے بحرف ان کامل استغراق کو ہوگی جو جناب کے مدعا کے مخالف ہے قولہ اور ایسا ہی ان کا یہ فرمانا الخ ۔ اقول مولانا صاحب ظاہر ہے کہ آیت وَ إِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ واسط حیات مسیح کے مسوق نہیں ہے جو حیات میں نص ہو بلکہ حیات کا تو اس میں ذکر بھی نہیں موت کا ہی ذکر ہے پس جناب کا استدلال کرنا اس آیہ سے بطور اشارة النص وغیرہ کے ہوگا۔ پس جملہ اہل کتاب کا ایمان لانا قبل موت مسیح بن مریم کے آپ کے استدلال کا ایک مقدمہ ہوا اور اس مقدمہ کی نسبت اب آپ ایسا کچھ ارشاد فرماتے ہیں کہ اس مقام پر نہ میں مدعی ان کے ایمان کا ہوں اور نہ مدعی اس امر کا کہ مراد ایمان سے یقین ہے مقصود اس مقام پر صرف رفع تناقض ہے جو آپ نے درمیان آیت و احادیث کے سمجھا ہے۔ فقط اقول مولانا یہ تو سب آپ کی دلیل کے مقدمات تھے جب کہ اثبات مقدمات اپنی دلیل سے دست بردار ہو گئے تو پھر دلیل دلیل کب قائم رہ سکتی ہے کیونکہ دلیل موقوف اثبات مقدمات پر ہوتی ہے مثل ثبت العرش ثم انقش ۔ اور رفع تناقض اگر منظور تھا تو ایسی وجوہ سے رفع فرمایا جاتا جس میں اور مفاسد پیدا نہ ہوتے۔ یہاں پر تو آپ کی رفع تناقض سے اور مفاسد پیدا ہو گئے حتی کہ بسبب انہیں مفاسد کے آپ خود اثبات مقدمات دلیل اپنی سے دست بردار ہو گئے پھر دلیل کیونکر دلیل باقی رہی کہ المقدمة ما يتوقف عليه صحة الدليل اعم من ان يكون جزءا من الدليل ام لا ۔ اب آپ ہی انصاف سے فرمائیے کہ آپ جو اس جگہ بیچمدان اور حکیم نورالدین صاحب کو حکم تسلیم کرتے ہیں تو اب یہ بیچمدان اور حکیم نورالدین کیا فیصلہ کریں گے بجز اسکے کہ جو آپ نے خود ارشاد فرما دیا اور اپنے مقدمہ دلیل سے دستبردار ہو گئے ۔ پس دلیل بھی دلیل نہ رہی - قوله اول یہ کہ آیت وَإِنْ مَنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ میں صاف وعدہ ہے الح اقول مولوی صاحب نے مسئلہ نسخ سیخ نی اور اور تخصیص حمص میں خلط ملط کر دیا لہذا اولاً یہ ہیچمد ان تعریف عام و خاص کی اور جو تخصیص و نسخ میں فرق ہے علم اصول سے لکھتا ہے تا کہ ناظرین کی سمجھ میں بخوبی اص : ٦ ٢ النساء : ١٦٠