ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 444
روحانی خزائن جلد ۴ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات کیونکہ لا نافیہ اس آیت میں جو کہ جنس ہے کل جنس کی نفی کرتا ہے ) اس کے رب سے۔ اور سورہ بنی اسرائیل میں بھی۔ اور ہم نے موقوف کیں نشانیاں بھیجنی کہ اگلوں نے ان کو جھٹلایا۔ اس سے صاف ظاہر ہے خدا نے کوئی معجزہ نہیں دیا۔ حقیقت میں اگر کوئی ایک معجزہ ملتا تو وہ نبوت اور قرآن پر متشکی نہ ہوتے۔ سوم : اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر ہوتے تو اس وقت کے سوالوں کے جواب میں لاچار ہو کر یہ نہ کہتے کہ خدا کو معلوم یعنی مجھ کو معلوم نہیں اور اصحاب کہف کی بابت ان کی تعداد میں غلط بیانی نہ کرتے اور یہ نہ کہتے کہ سورج چشمہ دلدل میں چھپتا ہے یا غرق ہوتا ہے حالانکہ سورج زمین سے نو کروڑ حصہ بڑا ہے وہ کس طرح دلدل میں چھپ سکتا ہے۔ نوٹ :۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عبداللہ جیمز کے تیسرے سوال کو (غالباً اس کی اہمیت کے پیش نظر ) دوسرا سوال قرار دے کر ) اس کا جواب دیا ہے اور دوسرے سوال کو آخر میں رکھا ہے۔ جبکہ حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ نے عبداللہ جیمز کے سوالات کی ترتیب کو قائم رکھا ہے۔ (ناشر)