ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 443 of 598

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 443

روحانی خزائن جلد ۴ ۴۴۳ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بَلْ هُوَ ايَتٌ بَيِّنَتُ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ ! چند روز ہوئے کہ ایک عیسائی صاحب مسمی عبداللہ جیمز نے چند سوال اسلام کی نسبت بطلب جواب انجمن میں ارسال فرمائے تھے چنانچہ اُن کے جواب اس انجمن کے تین معزز و مقتدر معاونین نے تحریر فرمائے ہیں جو بعد مشکوری تمام بصورت رسالہ ہذا شائع کئے جاتے ہیں ۔ اوّل: سوالات : محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی نبوت اور قرآن مجید کے کلام اللہ ہونے پر متشکی ؟ ہونا جیسا سورہ بقر اور سورہ انعام میں درج ہے فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ کے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دل میں یقین جانتے تھے کہ وہ پیغمبر خدا نہیں اگر وہ پیغمبر خدا ہوتے یا انہوں نے کبھی بھی کوئی معجزہ کیا ہوتا یا معراج ہوا ہوتا یا جبرئیل علیہ السلام قرآن مجید لائے ہوتے تو وہ کبھی اپنی نبوت پر متشکلی نہ ہوتے اُس سے ان کا قرآن مجید پر اور اپنی نبوت پر متشکی ہونا صاف صاف ثابت ہوتا ہے اور نہ وہ رسول اللہ ہیں۔ دوم : محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی کوئی معجزہ نہ ملا جیسا کہ سورۂ عنکبوت میں درج ہے ( ترجمہ عربی کا اور کہتے ہیں کیوں نہ اُتریں اس پر کچھ نشانیاں ( یعنی کوئی ایک بھی العنكبوت: ۲۵۰ البقرة: ۱۴۸