تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 299 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 299

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۹۹ سورة التين کی فرمانبرداری کرنے سے انسان پر یہ کلمہ کہ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ صادق آتا ہے اور اگر وہ یہ نہیں کرتا ہے تو اَسْفَلَ سَفِلِينَ ہی میں رد کیا جاتا ہے۔ اگر انسان میں یہ باتیں نہیں ہیں کہ وہ خدا کے اوامر کی اطاعت کرے اور مخلوق کو فائدہ پہنچاوے تو پھر کتے ، بھیڑ ، بکری وغیرہ جانوروں میں اور اس میں کیا فرق ہے۔ البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۰۳ ء صفحه (۲۳۴) انسان کو ہم نے نہایت درجہ کے اعتدال پر پیدا کیا ہے اور وہ اس صفت اعتدال میں تمام مخلوقات سے احسن وافضل ہے۔ توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۷۵)