تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 54 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 54

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ولد سورة الزمر بِأَمْتِقَالِ أَمْرِ الهِهِمْ وَيَجِدُونَ لَذَّةً وَحَلَاوَةً امر کی فرمانبرداری میں لذت حاصل کرتے ہیں اور فِي طَاعَةِ مَوْلَاهُمْ وَهُذَا هُوَ الْمُنْتَهَى الَّذِي اپنے مولی کی طاعت میں انہیں حلاوت آتی ہے پس يَنْتَهِي إِلَيْهِ أَمْرُ الْعَابِدِينَ وَالْمُطِيعِيْنَ عابدوں اور مطیعوں کی غایت کار اور معراج یہی ہے فَيُبَدِّلُ اللَّهُ آلَامَهُمْ بِاللَّذَّاتِ کہ اللہ تعالیٰ ان کے دکھوں کو لذتوں سے بدل ڈالے۔ ( ترجمہ از ایڈیٹر الحق) الحق مباحثہ لدھیانه ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۸،۳۷) قرآن کریم اخلاقی تعلیم میں قانون قدرت کے قدم بہ قدم چلا ہے۔ رحم کی جگہ جہاں تک قانون قدرت اجازت دیتا ہے رحم ہے اور قہر اور سزا کی جگہ اسی اصول کے لحاظ سے قہر اور سزا اور اپنی اندرونی اور بیرونی تعلیم میں ہریک پہلو سے کامل ہے اور اس کی تعلیمات نہایت درجہ کے اعتدال پر واقعہ ہیں جو انسانیت کے سارے درخت کی آبپاشی کرتی ہیں نہ کسی ایک شاخ کی ۔ اور تمام قومی کی مربی ہیں نہ کسی ایک قوت کی ۔ اور در حقیقت اسی اعتدال اور موزونیت کی طرف اشارہ ہے جو فرمایا ہے کتبا مُتَشَابِهًا ۔ پھر بعد اس کے مَثَانِي کے لفظ میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ قرآن کریم کی آیات معقولی اور روحانی دونو طور کی روشنی اپنے اندر رکھتی ہیں ۔ پھر بعد اس کے فرمایا کہ قرآن میں اس قدر عظمت حق کی بھری ہوئی ہے کہ خدا تعالیٰ کی - آیتوں کے سننے سے اُن کے دلوں پر قشعریرہ پڑ جاتا ہے اور پھر اُن کی جلدیں اور اُن کے دل یاد الہی کے لئے یہ نکلتے ہیں ۔ (کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۵۹،۵۸) اس سے خدا خوف بندوں کی جلدیں کا نپتی ہیں پھر ان کی جلد میں اور ان کے دل ذکر الہی کے لئے نرم ہو جاتے ہیں ۔ ایک عیسائی کے تین سوال اور اُن کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۳۰ حاشیه ) إِنَّكَ مَيِّتٌ وَ إِنَّهُم مَّيِّتُونَ ۔ خدا تعالیٰ کی عادت نہیں ہے کہ دوبارہ دنیا میں لوگوں کو بھیجا کرے ورنہ ہمیں تو عیسی کی نسبت حضرت سیدنا محمد مصطفے کے دوبارہ دنیا میں آنے کی زیادہ ضرورت تھی اور اسی میں ہماری خوشی تھی مگر خدا تعالیٰ نے إِنَّكَ مَیت کہہ کر اس امید سے محروم کر دیا۔ ( تذكرة الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۲)