تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 377
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ٣٧٧ سورة المجادلة خدا مقرر کر چکا ہے کہ میں اور میرے رسول ہی غالب ہوتے رہیں گے یہ آیت بھی ہر ایک زمانہ میں دائر اور عادت مستمرہ الہیہ کا بیان کر رہی ہے۔ یہ نہیں کہ آئندہ رسول پیدا ہوں گے اور خدا انہیں غالب کرے گا۔ بلکہ مطلب یہ ہے کہ کوئی زمانہ ہو حال یا استقبال یا گزشتہ سنت اللہ یہی ہے کہ رسول آخر کار غالب ہی الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۳) ہو جاتے ہیں ۔ خدا کا یہ قدیم نوشتہ ہے کہ میں اور میرے رسول غالب رہیں گے۔ انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۵۹) إِنَّ الَّذِينَ يَكُونُونَ لِلَّهِ فَيَكُونَ وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کا اللهُ لَهُمْ أَلَّا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ هُمُ ہو جاتا ہے۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے اولیاء ہی الْغَالِبُونَ فِي مَالِ الْأَمْرِ عَلَى آخر کا ر اپنے مخالفوں پر غالب ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے الْمُخَالِفِيْنِ كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَ أَنَا ابتداء سے یہ لکھ چھوڑا ہے کہ میں اور میرے رسول ہی غالب وَرُسُلُهُ إِنَّ اللهَ لَا يُخْزِى عِبَادَةً ہوتے رہیں گے ۔ یقینا اللہ تعالیٰ اپنے مامور بندوں کو کبھی بے الْمَأْمُورِينَ انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۲۶۵) مدد نہیں چھوڑتا۔ (ترجمہ از مرتب ) میں خدا سے یقینی علم پا کر کہتا ہوں کہ اگر یہ تمام مولوی اور ان کے سجادہ نشین اور ان کے ملہم اکٹھے ہو کر الہامی امور میں مجھ سے مقابلہ کرنا چاہیں تو خدا ان سب کے مقابل پر میری فتح کرے گا کیونکہ میں خدا کی طرف سے ہوں ۔ پس ضرور ہے کہ بموجب آیت کریمہ کتب اللهُ لَأَغْلِبَنَ آنَا وَ رُسُلِی میری فتح ہو۔ انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه ۳۴۱، ۳۴۲) خدا نے ابتدا سے لکھ چھوڑا ہے اور اپنا قانون اور اپنی سنت قرار دے دیا ہے کہ وہ اور اُس کے رسول ہمیشہ غالب رہیں گے۔ پس چونکہ میں اُس کا رسول یعنی فرستادہ ہوں مگر بغیر کسی نئی شریعت اور نئے دعوے اور نئے نام کے بلکہ اسی نبی کریم خاتم الانبیاء کا نام پاکر اور اُسی میں ہو کر اور اُسی کا مظہر بن کر آیا ہوں ۔ اس لئے میں کہتا ہوں کہ جیسا کہ قدیم سے یعنی آدم کے زمانہ سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک ہمیشہ مفہوم اس آیت کا سچا نکلتا آیا ہے ایسا ہی اب بھی میرے حق میں سچا نکلے گا۔ ( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۸۱،۳۸۰) کیا یہ لوگ اپنی روگردانی سے خدا کے سچے ارادہ کو روک دیں گے جو ابتدا سے تمام نبی اس پر گواہی دیتے