تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 376
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۷۶ سورة المجادلة أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ مَا يَكُونُ مِنْ نَّجْوَى ثَلَثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَا أَدْنى مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ کسی پوشیدہ مشورہ میں تین آدمی نہیں ہوتے جن کے ساتھ چوتھا خدا نہیں ہوتا۔ چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۷ ) تین شخص کوئی ایسا پوشیدہ مشورہ نہیں کرتے جس کا چوتھا خدا نہ ہو اور نہ پانچ کرتے ہیں جن کا چھٹا خدا نہ ہو۔ چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۷ حاشیه ) جب تین آدمی کوئی پوشیدہ باتیں کرتے ہیں تو چوتھا ان کا خدا ہوتا ہے اور جب پانچ کرتے ہیں تو چھٹا ان کا خدا ہوتا ہے۔ چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۲۰) عرش مقام تنزیہیہ ہے اور اسی لئے خدا ہر جگہ حاضر ناظر ہے جیسا کہ فرماتا ہے۔۔۔ مَا يَكُونُ مِنْ نَّجْوَى ثَلَثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۰ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۲) يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجْلِسِ فَأَفْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ وَ إِذَا قِيلَ انْشُزُوا فَانْشُزُوا يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَتِ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ۔ اگر مجلسوں میں تمہیں کہا جائے کہ کشادہ ہو کر بیٹھو یعنی دوسروں کو جگہ دو تو جلد جگہ کشادہ کر دوتا دوسرے بیٹھیں اور اگر کہا جائے کہ تم اُٹھ جاؤ تو پھر بغیر چون و چرا کے اُٹھ جاؤ۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۶) كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِى إِنَّ اللهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ خدا نے یہی لکھا ہے کہ میں اور میرے پیغمبر غالب رہیں گے ۔ خدا بڑی طاقت والا اور غالب ہے۔ ( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۰ حاشیہ نمبر ۱۱)