تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 161 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 161

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ١۶١ سورة الشورى رسول کے اجتہاد میں دخل دیتا ہے پھر وحی متلو اس دخل کو اٹھا دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ انبیاء کے بعض اجتہادات میں غلطی بھی ہوگئی ہے جو بعد میں رفع کی گئی۔ 6 ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۵۳) قرآن کریم وحی متلو ہے اور اس کے جمع کرنے اور محفوظ رکھنے میں وہ اہتمام بلیغ کیا گیا ہے کہ احادیث کے اہتمام کو اس سے کچھ بھی نسبت نہیں ۔ الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۲، ۱۳) اظہار اور ہر یک ملہم من اللہ کو تین قسم کے الہام ہوتے ہیں ایک واجب التبلیغ دوسرے وہا دوسرے وہ الہام جن کے اظہار عدم اظہار میں ملہم لوگ اختیار دیئے جاتے ہیں اگر مصلحت اظہار کی سمجھیں تو اظہار کر دیں ورنہ پوشیدہ رکھیں تیسری قسم الہام کی وہ ہے جن کے اظہار سے ملہم لوگ منع کئے جاتے ہیں ۔ ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۱۶ حاشیه ) الہام رحمانی بھی ہوتا ہے اور شیطانی بھی۔ اور جب انسان اپنے نفس اور خیال کو دخل دے کر کسی بات کے استكشاف کے لئے بطور استخارہ و استخبارہ وغیرہ کے توجہ کرتا ہے خاص کر اس حالت میں کہ جب اس کے دل میں یہ تمنا مخفی ہوتی ہے کہ میری مرضی کے موافق کسی کی نسبت کوئی برا یا بھلا کلمہ بطور الہام مجھے معلوم ہو جائے تو شیطان اُس وقت اُس کی آرزو میں دخل دیتا ہے اور کوئی کلمہ اس کی زبان پر جاری ہو جاتا ہے اور دراصل وہ شیطانی کلمہ ہوتا ہے۔ یہ دخل کبھی انبیاء اور رسولوں کی وحی میں بھی ہو جاتا ہے مگر وہ بلا توقف نکالا جاتا ہے۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۹) إِنَّ الْوَحْيَ كَمَا يَنْزِلُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ كَذلِك وحی جیسے انبیاء پر نازل ہوتی ہے ویسے ہی وہ اولیاء يَنْزِلُ عَلَى الْأَوْلِيَاءِ وَلَا فَرْقَى فِي نُزُولِ الْوَحْيِ پر نازل ہوتی ہے اور نبی اور ولی پر وحی کے نزول میں بَيْنَ أَنْ يَكُون إِلى نَبِي أَوْ وَلِي وَلِكُلِّ حَقٌّ مِنْ کوئی فرق نہیں ہوتا ان میں سے ہر ایک کو اللہ تعالیٰ کے مُكَالْمَاتِ اللهِ تَعَالَى وَمُخَاطَبَاتَه عَلَى حَسَبِ مکالمات اور مخاطبات سے علیٰ حسب المدارج حصہ ملتا الْمَدَارِجِ نَعَمْ لِوَحْيِ الْأَنْبِيَاءِ شَأْنْ أَتَقُ ہے ہاں انبیاء کی وحی کو ایک شان اتم اور اکمل حاصل ہوتی وَأَكْمَلُ وَأَقْوَى أَقْسَامِ الْوَحْيِ وَحی ہے اور وحی کی اقسام میں سے زیادہ قوی وہ وحی ہے جو رَسُولِنَا خَاتَمِ النَّبِيِّينَ۔ ہمارے نبی خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل (تحفة بغداد ، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۲۷، ۲۸ حاشیہ ) ہوئی۔ (ترجمه از مرتب )