تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 125
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۲۵ سورة الشورى خدا کی ذات اور صفات کی مانند کوئی چیز نہیں ۔ چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۷) کوئی چیزا اپنی ذات اور صفات میں خدا کی شریک نہیں اور وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔ چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۷۳) ازل سے اور قدیم سے خدا میں دو صفتیں ہیں ایک صفت تشبیہی دوسری صفت تنزیہی اور چونکہ خدا کے کلام میں دونوں صفات کا بیان کرنا ضروری تھا یعنی ایک تشبیبی صفت اور دوسری تنزیہی صفت اس لئے خدا نے تشبیبی صفات کے اظہار کے لئے اپنے ہاتھ ، آنکھ ، محبت ، غضب وغیرہ صفات قرآن شریف میں بیان فرمائے اور پھر جبکہ احتمال تشبیہ کا پیدا ہوا تو بعض جگہ لَيْسَ كَمِثْلِه شَی کہہ دیا اور بعض جگہ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ (الاعراف : ۵۵) کہہ دیا۔ چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۷۷) شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحًا وَ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَضَيْنَا بِهِ ابْراهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَ لَا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ اللهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ ينيب (۱۴) خدا جس کو چاہتا ہے اس کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور جو اس کی طرف جھکتا ہے اس کو وہ راہ دکھاتا ہے۔ ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۰) اللَّهُ الَّذِي أَنْزَلَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ وَ الْمِيزَانَ وَ مَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِيب خداوہ ہے جس نے کتاب یعنی قرآن شریف کو حق اور میزان کے ساتھ اُتارا یعنی وہ ایسی کتاب ہے جو حق اور باطل کے پرکھنے کے لئے بطور میزان کے ہے۔ جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۶) اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ اللہ بار یک نظر سے اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔ ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۸)