تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 340
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام الد ۔ سورة الاحزاب میں بنت بھی داخل ہو سکتی ہے بلکہ ہے اور جب فاطمہ رضی اللہ عنہا داخل ہوئیں تو حسنین بھی داخل ہوئے ۔ پس اس سے زیادہ یہ آیت وسیع نہیں ہو سکتی تھی۔ جتنی وسیع ہوسکتی تھی ہم نے کر دی کیونکہ قرآن شریف ازواج کو مخاطب کرتا ہے اور بعض احادیث نے حضرت فاطمہ اور حسنین کو مطہرین میں داخل کیا ہے۔ پس ہم نے دونو کو یکجا جمع کر لیا۔ شیعہ نے ازواج مطہرات کو سب وشتم سے یاد کیا ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ کو معلوم تھا کہ یہ لوگ ایسا کریں گے۔ اس لئے قبل از وقت ان کی براءت کر دی۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء ۱۹۰ ء صفحه (۹) اہلِ بیت جو ایک پاک گروہ اور بڑا عظیم الشان گھرانا تھا اس کے پاک کرنے کے واسطے بھی اللہ نے خود فرمایا کہ إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا میں ہی نا پا کی اور نجاست کو دور کروں گا اور خود ہی ان کو پاک کیا تو بھلا اور کون ہے جو خود بخود پاک صاف ہونے کی توفیق رکھتا ہو پس لازمی ہے کہ اس سے دعا کرتے رہو اور اسی کے آستانہ پر گرے رہو ساری توفیقیں اسی کے ہاتھ میں ہیں۔ الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۹) اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تم سے اے اہلِ بیت ناپاکی دور کر دے اور تم کو بالکل پاک کر دے ۔ الحکم جلدا انمبر ۴ مورخہ ۳۱ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۷) إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمْتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ وَالْقُنِتِينَ وَالْقُنِتْتِ وَالصُّدِقِينَ وَالصُّدِقْتِ وَ الصَّبِرِينَ وَالصُّبْرَاتِ وَ الْخَشِعِينَ وَ الْخَشِعَتِ وَ الْمُتَصَدِقِينَ وَالْمُتَصَدِّقْتِ وَالصَّابِمِينَ وَالصَّمْتِ وَالْحَفِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَفِظْتِ وَاللكِرِينَ اللهَ كَثِيرًا وَ الذَّكِرْتِ أَعَدَّ اللهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا وَالصُّدِقِينَ وَالصَّدِقتِ ۔۔۔۔۔۔ سچے مرد اور سچی عورتیں بڑے بڑے اجر پائیں گے۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۱) وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَلًا مُّبِينًا کسی مومن یا مومنہ کو جائز نہیں ہے کہ جب خدا اور اس کا رسول کوئی حکم کرے تو ان کو اس حکم کے رد