تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 329
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۲۹ سورة السجدة جائیں ۔ سوتم کیوں نظر غور سے ملاحظہ نہیں کرتے تا تم اس بات کو سمجھ جاؤ کہ وہ کریم و رحیم خدا کہ جو تم کو جسمانی موت سے بچانے کے لئے شدت قحط اور امساک باراں کے وقت بارانِ رحمت نازل کرتا ہے وہ کیوں کر شدت ضلالت کے وقت جو روحانی قحط ہے زندگی کا پانی نازل کرنے سے جو اس کا کلام ہے تم سے دریغ کرے۔ ( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۳۴)