تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 315
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ سورة لقمان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة لقمان بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَ إِذْ قَالَ لُقْمَنُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يُبْنَى لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ خدا کے ساتھ کسی دوسری چیز کو ہرگز شریک مت ٹھہراؤ۔ خدا کا شریک ٹھہرانا سخت ظلم ہے۔ ( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۱ حاشیه ) شرک تین قسم کا ہے اول یہ کہ عام طور پر بت پرستی ، درخت پرستی وغیرہ کی جاوے۔ یہ سب سے عام اور موٹی قسم کا شرک ہے دوسری قسم شرک کی یہ ہے کہ اسباب پر حد سے زیادہ بھروسہ کیا جاو۔ کہ فلاں کام نہ ہوتا تو میں ہلاک ہو جاتا یہ بھی شرک ہے تیسری قسم شرک کی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے وجود کے سامنے اپنے وجود کو بھی کوئی شے سمجھا جاوے۔ موٹے شرک میں تو آج کل اس روشنی اور عقل کے زمانہ میں کوئی گرفتار نہیں ہوتا البتہ اس مادی ترقی کے زمانہ میں شرک فی الاسباب بہت بڑھ گیا ہے۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۲ صفحه ۸) اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود و کارساز جاننا ایک نا قابل عفو گناہ ہے ۔ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ - لا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ ۔ یہاں شرک سے یہی مراد نہیں کہ پتھروں وغیرہ کی پرستش کی جاوے بلکہ یہ ایک