تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 198
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۹۸ سورة الفرقان يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ اگر اس کی طرف رجوع رکھو گے تو تمہارا ہی اس میں فائدہ ہوگا۔ البدر جلد ۴ نمبر ۳ مورخه ۲۰ جنوری ۱۹۰۵ صفحه (۲) خدا دین سے غافلوں کو ہلاکت میں ڈالنے سے پروا نہیں کرتا ۔ پس ثابت ہوا کہ جو دین سے غافل نہ ہوں ان کی ہلاکت اور موت میں خدا جلدی نہیں کرتا۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۵ صفحه ۵ ) بڑے بڑے صریح ظلم مظلوموں پر ڈھائے جاتے ہیں اور ہمارے سامنے ظالموں سے کوئی چنداں باز پرس نہیں ہوتی ۔ اس کا باعث بھی خدا تعالیٰ نے اسی آیت میں فرمایا ہے مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ یعنی خدا کو تمہاری پر وا کیا ہے اگر تم دعاؤں اور عبادت الہی میں تغافل اختیار کرو۔ الحکم جلد ۹ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۵ ء صفحه ۵ ) اگر خدا تعالیٰ کی طرف انسان جھکے تو وہ رحم کرتا ہے لیکن جب انسان لا پرواہی کرے تو وہ غنی بے نیاز ہے۔ اس کو کسی کی کیا پرواہ ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ لوگوں کو کہہ دے اگر تم دعا نہ کرو تو میرے رب کو تمہاری کیا پر واہ ہے بے شک وہ کریم ، رحیم اور حلیم ہے مگر ساتھ ہی وہ غنی بے نیاز بھی ہے۔ ( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۱۳) مورکھ ہے وہ انسان جو اس ضروری سفر کا کچھ بھی فکر نہیں رکھتا ۔ خدا تعالیٰ اس شخص کی عمر کو بڑھا دیتا ہے جو سچ مچ اپنی زندگی کا طریق بدل کر خدا تعالیٰ کا ہی ہو جاتا ہے ورنہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ یعنی ان کو کہہ دو کہ خدا تعالیٰ تمہاری پر واہ کیا رکھتا ہے اگر تم اس کی بندگی اور عبادت نہ کرو۔ سو جاگنا چاہیے اور ہوشیار ہونا چاہیے اور غلطی نہیں کھانا چاہیے کہ یہ گھر سخت بے بنیاد ہے۔ الحکم جلد ۷ نمبر ۳۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۳ صفحه (۱۳) یہ امر بھی بھی یادر رکھنا چاہیے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ نہ ہو اور رجوع نہ کرو تو اس سے اس کی ذات میں کوئی نقص پیدا نہیں ہو سکتا اور وہ تمہاری کچھ بھی پروا نہیں رکھتا جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ یعنی ان کو کہہ دو کہ میرا رب تمہاری پروا کیا رکھتا ہے اگر تم سچے دل سے اس کی عبادت نہ کرو جیسا کہ وہ رحیم و کریم ہے ویسا ہی وہ معنی بے نیاز بھی ہے۔ الحکم جلدا انمبر ۲ مورخہ ۷ ارجنوری ۷ ۱۹۰ صفحہ ۶) دعا میں لگے رہو کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ ۔ ایک انسان جو دعا نہیں کرتا اس میں اور چار پائے میں کچھ فرق نہیں۔ الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۶)