تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 375 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 375

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۷۵ وقت پر آپہنچتا ہے جبکہ نوح کی قوم عذاب سے ہلاک کی گئی تھی ۔ سورة هود ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۱۳) اور ان لوگوں کے بارے میں جو ظالم ہیں میرے ساتھ مخاطبت مت کر وہ غرق کئے جائیں گے۔ ( براہین احمد یہ چہار خصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۰۸ حاشیه در حاشیه نمبر (۳) ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہمارے حکم سے کشتی بنا۔ کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ ٹائٹل پیج ) ایک طرف تو خدا نے کشتی کا حوالہ دیا ہے کہ جو اس میں چڑھے گا وہ نجات پاوے گا اور ایک طرف حکم دیا ہے : وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا یہاں بھی ظلم کی نسبت ہی فرمایا کہ جولوگ ظالم ہیں تو ان کی نسبت بات ہی نہ کر ۔ خوف الہی اور تقویٰ بڑی برکت والی شے ہے۔ البدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۳۳) یعنی ہمارے روبرو اور ہمارے حکم سے کشتی تیار کر اور ان لوگوں کے بارے میں جو ظالم ہیں مجھ سے بات نہ کر کہ میں ان سب کو غرق کروں گا۔ ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۳۹ ) وَقَالَ ارْكَبُوا فِيهَا بِسْمِ اللَّهِ مَجْرِهَا وَمُرْسُهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ فور رحيم ۔ اس کشتی نوح پر سوار ہو جاؤ۔ خدا کے نام پر ہے اس کا چلنا اور ٹھہرنا۔ کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ٹائٹل پیج ) قَالَ سَاوِي إِلَى جَبَلٍ يَعْصِمُنِى مِنَ الْمَاءِ قَالَ لَا عَاصِمَ الْيَوْمَ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ إِلَّا مَنْ رَّحِمَ وَحَالَ بَيْنَهُمَا الْمَوْجُ فَكَانَ مِنَ الْمُغْرَقِينَ ) آج خدا کے سوا اس کی تقدیر سے کوئی بچا نہیں سکتا وہی رحم کرے تو کرے۔ کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ٹائٹل پیج ) وَقِيلَ يَارْضُ ابْلَعِي مَاءَكِ وَيُسَمَاءُ أَقْلِعِي وَغِيضَ الْمَاءُ وَقُضِيَ الْأَمْرُ وَ اسْتَوَتْ عَلَى الْجُودِي وَقِيلَ بُعْدًا لِلْقَوْمِ الظَّلِمِينَ ) نوح کی کشتی نے طوفان کے بعد ایسی جگہ پر قرار پکڑا جو اس کے مناسب حال تھا یعنی اس جگہ زمین پر