تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 356 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 356

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۵۶ سورة يونس ۔ قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَ بِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ) يجمعون ۔ خیر کثیر سے مراد اسلام ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ جل شانۂ قرآن کریم میں فرماتا ہے : هُوَ خَيْرٌ مِمَّا ( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۶) ان کو کہہ دے کہ خدائے تعالیٰ کے فضل و رحمت سے یہ قرآن ایک بیش قیمت مال ہے سو اس کو تم خوشی سے قبول کرو۔ یہ ان مالوں سے اچھا ہے جو تم جمع کرتے ہو۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ علم اور حکمت کی مانند کوئی مال نہیں ۔ یہ وہی مال ہے جس کی نسبت پیشگوئی کے طور پر لکھا تھا کہ مسیح دنیا میں آکر اس مال کو اس قدر تقسیم کرے گا کہ لوگ لیتے لیتے تھک جائیں گے ۔ یہ نہیں کہ مسیح درم و دینار کو جو مصداق آیت : انما امْوَالُكُمْ وَ أَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ( التغابن : ۱۶) ہے جمع کرے گا اور دانستہ ہر یک کو مال کثیر دے کرفتنہ میں ڈال دے گا۔ مسیح کی پہلی فطرت کو بھی ایسے مال سے مناسبت نہیں ۔ وہ خود انجیل میں بیان کر چکا ہے کہ مومن کا مال درم و دینار نہیں بلکہ جواہر حقائق و معارف اس کا مال ہیں۔ یہی مال انبیا ء خدائے تعالیٰ سے پاتے ہیں اور اسی کو تقسیم کرتے ہیں۔ اسی مال کی طرف اشارہ ہے کہ إِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَاللَّهُ هُوَ الْمُعْطِي (ازالہ و اوهام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۴، ۴۵۵) الَّا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۔ خبر دار ہو! تحقیق وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے دوست ہیں ان پر نہ کوئی ڈر ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ (جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۴۵) جو لوگ خدا کے ہو رہتے ہیں ان کو کسی کا خوف باقی نہیں رہتا اور وہ غم نہیں کرتے ۔ ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۹) خبر دار ہو! به تحقیق جولوگ مقربانِ الہی ہوتے ہیں ان پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ کچھ غم کرتے ہیں۔ ( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۲۱) جو اللہ کے ولی ہیں ان کو کوئی غم نہیں ۔ جس کا خدا متکفل ہو اس کو کوئی تکلیف نہیں۔ کوئی مقابلہ کرنے والا ضر ر نہیں دے سکتا اگر خدا ولی ہو جاوے۔ ( رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۳۶) خدا تعالیٰ نے ان کو اپنا ولی کہا ہے حالانکہ وہ بے نیاز ہے اس کو کسی کی حاجت نہیں اس لئے استثنا ایک شرط نے