تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 333
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ۳۳۳ سورة يونس بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة يونس بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام ☆☆☆ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ☆☆☆☆☆ الر تِلْكَ أَيْتُ الْكِتٰبِ الْحَكِيمِ ۔ یہ اس کتاب کی آیتیں ہیں کہ جو جامع علوم حکمیہ ہے۔ ( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۳ حاشیہ نمبر ۱۱) قرآن حکیم ہے یعنی حکمت سے بھرا ہوا ہے۔ (کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۵۲) آكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا أَنْ أَوْحَيْنَا إِلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ أَنْ أَنْذِرِ النَّاسَ وَ بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ قَالَ الْكَفِرُونَ إِنَّ هَذَا لَسْحِرُ مُّبِينٌ کیا لوگوں کو اس بات سے تعجب ہوا کہ جو ہم نے ان میں سے ایک کی طرف یہ وحی بھیجی کہ تو لوگوں کو ڈرا اور ان کو جو ایمان لائے یہ خوشخبری دے کہ ان کے لئے ان کے رب کے نزدیک قدم صدق ہے۔ کافروں نے اس رسول کی نسبت کہا کہ یہ تو صریح جادوگر ہے۔ ( براہین احمد یہ چہار خصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۴۳ حاشیہ نمبر ۱۱)