تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 291 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 291

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ۲۹۱ سورة التوبة بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة التوبة بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام ☆☆☆☆ ☆☆☆☆ فَسِيحُوا فِي الْأَرْضِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمُ غَيْرُ مُعْجِزِي اللَّهِ وَ أَنَّ اللَّهَ مُخْزِي الْكَفِرِينَ ۔ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِی الله الخ اور تم یقیناً جانو کہ تم خدا کو اس کے کاموں میں بھی عاجز نہ میں کبھی عاجز نہیں کر سکتے ۔ اور خدا تمہیں رسوا کرے گا۔ (براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۶۲ حاشیہ نمبر ۱۱) وَإِنْ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ فَاجِرُهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلِمَ اللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَا مَنَهُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُونَ ) اگر تجھ سے اے رسول کوئی شخص مشرکوں میں سے پناہ کا خواستگار ہو تو اس کو پناہ دے دو اور اُس وقت تک اُس کو اپنی پناہ میں رکھو کہ وہ اطمینان سے خدا کے کلام کو سن سمجھ لے اور پھر اُس کو اُس کے امن کی جگہ پر واپس پہنچا دو۔ یہ رعایت ان لوگوں کے حق میں اس وجہ سے کرنی ضرور ہے کہ یہ لوگ اسلام کی حقیقت سے واقف نہیں ہیں۔ اب ظاہر ہے کہ اگر قرآن شریف جبر کی تعلیم کرتا تو یہ حکم نہ دیتا کہ جو کا فرقرآن شریف کو سننا چاہے تو جب وہ سن چکے اور مسلمان نہ ہو تو اُس کو اُس کے امن کی جگہ پر پہنچا دینا چاہئے بلکہ یہ حکم دیتا کہ جب ایسا چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳۳) کا فر قابو میں آجاوے تو وہیں اُس کو مسلمان کر لو۔