تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 151
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۵۱ سورة الانعام وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِذْ قَالُوا مَا انْزَلَ اللَّهُ عَلَى بَشَرٍ مِّنْ شَيْءٍ قُلْ مَنْ انْزَلَ الْكِتَبَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَى نُورًا وَ هُدًى لِلنَّاسِ تَجْعَلُونَهُ قَرَاطِيْسَ تُبْدُونَهَا وَ تُخْفُونَ كَثِيرًا وَعُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ قُلِ اللهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ ۔ الہام کے منکروں نے اللہ تعالیٰ کی ذات بابرکات کا کچھ قدر شناخت نہیں کیا اور اس کی رحمت کو جو بندوں کی ہر یک حاجت کے وقت جوش مارتی ہے نہیں پہچانا تب ہی انہوں نے کہا کہ خدا نے کوئی کتاب کسی بشر پر نازل نہیں کی۔ ترا عقل تو ہر دم پائے بند کبر می دارد برو عقلی طلب کن کت زخود بینی بروں آرد ہماں بہتر که ما آن علم حق از حق بیاموزیم که این علمی که ما داریم صد سهو وخطا دارد که گوید بهتر از قولش گر او خاموش نبشیند که گیرد دست اے ناداں گرا و دست تو بگذارد بر و قدرش به بیس و از حجت بے اصل دم درکش که این حجت که می آری بلا با بر سرت آرد ( براہین احمدیہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۶۹ حاشیہ نمبر ۱۱) قُلِ اللَّهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ : کہہ خدا نے یہ کلام اتارا ہے پھر ان کو لہو ولعب کے خیالات میں چھوڑ دے۔ (حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۸۲) قُلِ اللهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي ۔ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ : ان کو جواب دے کہ خدا اس کا روبار کا بانی ہے ۔ پھر ان کو ان کی لہو و لعب میں چھوڑ دے۔ لیکچر لاہور ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۹۱) قُلِ اللَّهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ : کہہ نہیں ! یہ وعدے خدا کی طرف سے ہیں اور پھر ان کو ان کے لہو ولعب میں چھوڑ دے یعنی جو بد گمانی کر رہے ہیں کرتے رہیں ۔ آخر دیکھ لیں گے کہ یہ خدا کی باتیں ہیں یا انسان کی ۔ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۸۳) جو لوگ اللہ تعالیٰ کو محدود القویٰ ہستی سمجھتے ہیں وہ مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِہ میں داخل ہیں ، جوا ایک حد تک ہی خدا کو مانتے ہیں یہ نیچریت کا شعبہ ہے۔ الحکم جلد ۴ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۰ صفحه ۲) جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ یہ مشکل ہے کہ مصنوعی خدا پر موت آوے انہوں نے اللہ تعالیٰ کو مانا نہیں وہ ما