تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 124 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 124

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام المولد سورة الانعام کے رو سے جائز ہیں۔ کبھی سفر عجائبات دنیا کے دیکھنے کے لیے بھی ہوتا ہے جس کی طرف آیت کریمہ: قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ اشارہ فرما رہی ہے اور کبھی سفر صادقین کی صحبت میں رہنے کی غرض سے جس کی طرف آیت کریمہ: آیا تھا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) ہدایت فرماتی ہے اور کبھی سفر عیادت کے لیے بلکہ اتباع خیار کے لیے بھی ہوتا ہے اور کبھی بیمار یا بیمار دار علاج کرانے کی غرض سے سفر کرتا ہے اور کبھی کسی مقدمہ عدالت یا تجارت وغیرہ کے لیے بھی سفر کیا جاتا ہے اور یہ تمام قسم سفر کی قرآن کریم اور احادیث نبویہ اور یہ ( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۰۷ ) وَ إِنْ يَمْسَسْكَ اللهُ بِضُرٍ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ وَإِنْ يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ اگر تجھے کوئی تکلیف پہنچے تو بجز خدا اور کوئی تیرا یار نہیں کہ اس تکلیف کو دور کرے اور اگر تجھے کچھ بھلائی پہنچے تو ہر ایک بھلائی کے پہنچانے پر خدا قادر ہے۔ کوئی دوسرا نہیں ۔ ہے۔ ( براہین احمد یہ چهار تصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۱، ۵۲۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳) وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ اسی کا تمام بندوں پر تسلط اور تصرف ہے اور وہی صاحب حکمت کاملہ اور ہر یک چیز کی حقیقت سے آگاہ براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۲ حاشیه در حاشیه نمبر (۳) قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهَادَةً قُلِ اللهُ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَ أُوحِيَ إِلَى هُذَا الْقُرْآنُ لِأُنْذِرَكُمْ بِهِ وَ مَنْ بَلَغَ أَإِنَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ أَنَّ مَعَ اللَّهِ آلِهَةً أُخْرَى قُلْ لا أَشْهَدُ قُلْ إِنَّمَا هُوَ الهُ وَاحِدٌ وَ إِنَّنِي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ ۔ لأُنْذِرَكُمْ بِهِ وَ مَنْ بلغ یعنی لازمی ہوگا کہ جس کو قرآنی تعلیم پہنچے وہ خواہ کہیں بھی ہو اور کوئی بھی ہو۔ اس تعلیم کی پیروی کو اپنی گردن پر اُٹھائے۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱ ۴ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ صفحہ ۷ ) الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَ الَّذِينَ خَسِرُوا