تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲) — Page 436
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۳۶ سورة البقرة جبر کی اجازت ت نہیں دیتا۔ دیکھ دیکھو کیسی ممانعت قرآن میں موجود ہے کہ فرماتا ہے کہ : لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ یعنی دین میں جبر نہیں کرنا چاہئے ۔ ( گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۶۳۱ ) اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّوْرِ وَ الَّذِينَ كَفَرُوا أولِيتُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ النَّوْرِ إِلَى الظُّلُمَتِ أُولَئِكَ أَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ ) ع (۲۵۸) خدا مومنوں کا کارساز ہے ان کو ظلمات سے نور کی طرف نکال رہا ہے۔ ( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۴۸) اللہ دوست دار ہے ان لوگوں کا جو ایمان لائے اور ان کو اندھیرے سے روشنی کی طرف نکالتا ہے۔ جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۸۷) خدا سے پورے طور پر ڈرنا بجز یقین کے کبھی ممکن نہیں۔ تقویٰ کی باریک راہوں پر قدم مارنا اور اپنے عمل کوریا کاری کی ملونی سے پاک کر دینا بجز یقین کے کبھی ممکن نہیں ۔ ایسا ہی دنیا کی دولت اور حشمت اور اس کی کیمیا پر لعنت بھیجنا اور بادشاہوں کے قرب سے بے پرواہ ہو جانا اور صرف خدا کوا اپنا ایک خزانہ سمجھنا بجز یقین کے ہرگز ممکن نہیں۔ اب بتلاؤ ، اے مسلمان کہلانے والو! کہ ظلمات شک سے نور یقین کی طرف تم کیونکر پہنچ سکتے ہو؟ یقین کا ذریعہ تو خدا تعالیٰ کا کلام ہے جو يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ کا مصداق ہے۔ ( نزول المسيح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۷۰) بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بہت نیکیاں کرنے سے انسان ولی بنتا ہے۔ یہ نادانی ہے مومن کو تو خدا نے اوّل ہی ولی بنایا ہے۔ جیسے کہ فرمایا ہے : اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا - (البدر جلد ۴ نمبر ۳ مورخه ۲۰ جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۳) یعنی اللہ تعالیٰ مومنوں کا ولی ہوتا ہے اور انہیں ہر قسم کی تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے۔ الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴۲ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۶ صفحه ۳) أَوْ كَالَّذِي مَرَّ عَلَى قَرْيَةٍ وَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَى عُرُوشِهَا ۚ قَالَ أَنَّى يُحْيِ هُذِهِ اللَّهُ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ فَأَمَاتَهُ اللهُ مِائَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُ قَالَ كَمْ لَبِثْتَ قَالَ لَبِثْتُ يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ قَالَ بَلْ لَبِثْتَ مِائَةَ عَامٍ فَانْظُرُ إِلَى طَعَامِكَ وَ شَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهُ ۚ وَانْظُرُ إِلى حِمَارِكَ وَ لِنَجْعَلَكَ آيَةً لِلنَّاسِ وَانْظُرُ إِلَى