حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 65
حقائق الفرقان ۶۵ سُورَةُ الْمُدَّيْرِ کیسا اس نے اندازہ کیا۔ جانچا۔ پھر نظر کی ۔ پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا۔ پھر پیٹھ پھیر لی اور تکبر سے اکڑا ۔ اور کہا یہ تو وہی جادو ہے جو پسند کیا جاتا ہے ۔ تفسیر چونکہ نامی شاعر تھا اس لئے جب اس سے قرآن اسے قرآن شریف کی نسبت لوگوں نے پوچھا تو اس نے انکل دوڑائی ۔ خدا کی مار - انگلیں دوڑا کر کہا تو یہ کہا کہ یہ تو جادو بھرا مؤثر کلام ہے اور اس کلمہ کو تیوڑی چڑھا کر اور برا سامنہ بنا کر حقارت آمیز لہجہ میں ادا کیا کہا قَالَ تَعَالَى عَبَسَ وَ بسر ۔۔۔۔۔ فَقَالَ إِنْ هَذَا الَّا سِحْرُ يُؤْثَرُ - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۴) ٣٠- لَوَاحَةُ لِلْبَشَرِ - ترجمہ۔ چمڑے کو جھلس ڈالنے والی ہے۔ تفسیر ۔ چونکہ کلام کے وقت منہ بنا منہ بنا کر بشرے سے حقارت رے سے حقارت آمیز ادا کو ظاہر کیا تھا اس لئے جَزَاء وفاقا (النبا : ۲۷) کے طور پر بشرے کو جلس دینے والی آگ کا ذکر فرمایا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۴) ۳۱- عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ - ۔ ترجمہ ۔ اس پر انیس ہیں (فرشتے موکل ) ۔ ۱۹ تفسیر بتلایا گیا ہے کہ جہنم کے دارو نے انیس ۹ ہیں ۔ اس عدد میں ایک عجیب راز ہے۔ دانشمند غور کریں تو وہ اس قرآنی فلسفہ سے لطف اٹھائیں۔ انسان کے وہ اعضاء وقوی کہ جن سے خدا تعالیٰ کی نافرمانیوں کا ظہور ہو سکتا ہے۔ وہ بھی تعداد میں انیس ہی ہیں ۔ دو ہاتھ، دو پاؤں ، زبان، دل، آلہ تناسل ، مقعد ، پیٹ ، منہ، حواس خمسہ ، فکر ، عقل ، شہوت ، غضب۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۴)