حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 64 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 64

حقائق الفرقان ۶۴ سُوْرَةُ الْمُدَّيْرِ نقارہ بجایا جاتا ہے۔ جنگوں کو بھی عذاب فرمایا ۔ كَمَا قَالَ تَعالى قَاتِلُوهُمُ جاتا 66 هم يعذبهم الله (التوبه : ۱۴) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۴) ۱۲ - ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا - ترجمہ ۔ مجھے چھوڑ دے اور جس کو میں نے وحید و یکتا پیدا کیا۔ تفسیر - وَحِيدًا کے معنی بے نظیر، اوصاف میں منفرد۔ ولید بن مغیرہ کے دو لقب مکہ میں مشہور ۔ تھے۔ ایک وحید اور دوسرا رَيْحَانَةُ قُرَیش۔ یہ اپنے شعر و سخن اور منظر کی خوشنمائی میں شہرت رکھتا تھا۔ مال و فرزند بھی اس کے زیادہ تھے۔ مگر بایں ہمہ پرلے درجے کا ناسپاس و نا شکر گزار تھا۔ اس کی اولا د وس یا تیره مع الاختلاف تھی ۔ خدا وند تعالیٰ کا نپٹنا اس کے ساتھ اس طرح ہوا کہ ولید بن ولید ، خالد بن ولید ، هشام بن ولید مشرف بہ اسلام ہوئے اور اس کے چاہتے بیٹے اس سے بیزار ہو کر اس سے علیحدہ ہو گئے ۔ بعضے اس کی آنکھوں کے آگے کھپ گئے ۔ مال و دولت میں پے در پے نقصان ہونے لگا اور آخرالا مرخود آپ نہایت ذلت اور افلاس کے ساتھ ہلاک ہو گیا۔ نزول آیت کا اگر چہ کسی خاص شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ مگر اعتبار اس کا عام ہے۔ ہمارے اس زمانے میں بھی ایسی نظیریں کثرت کے ساتھ پائی جاتی ہیں جن کا بیان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب حقیقۃ الوحی میں نام بنام نمبر وار درج ہے۔ مَنْ شَاءَ فَلْيَرْجِعُ إِلَيْهِ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۴) ۱۹ تا ۲۵ - إِنَّهُ فَكَرَ وَقَدَّرَ - فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ - ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ - ثُمَّ نَظَرَ - ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ - ثُمَّ اَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ - فَقَالَ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرُ يُوثَرُ - ترجمہ ۔ اس نے فکر کی اور اندازہ کیا۔ پھر وہ ہلاک ہوا۔ کیسا اندازہ کیا۔ پھر ہلاکت پر ہلاکت آئے ۔ ا تم ان سے لڑوتا کہ اللہ ان کو سزادے تمہارے ہاتھوں سے۔