حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 55 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 55

حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْمُدَّيْرِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - سُوْرَةُ الْمُدَّيْرِ ہم سورہ مدثر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے عاشقوں کو پہلے ہی سے سمجھ دے رکھی ہے اور ان کو سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔ ۲ تا ۵- يَأَيُّهَا الْمُدَّثِرُ - قُمْ فَانْذِرُ - وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ - وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ - - ترجمہ ۔ اے خلعت نبوت پہننے والے (چادر پوش ) ۔ اٹھ اور لوگوں کو ڈرا۔ اور اپنے رب کی بڑائی بیان کر۔ اور اپنا لباس صاف وستھرا رکھ۔ تفسیر۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمکو پہلی وحی کے بعد جو دوسری وحی ہوئی وہ یہی آیت ہے ۔ یا ایھا المدير - قم - مرسل کو جب وحی ہوتی ہے تو خدا کی کلام اور اس کی ہیبت کا ایک لرزہ مرسل پر آتا ہے۔ کیونکہ مومن حقیقت میں خدا تعالیٰ کا ڈر اور خشیت اور خوف رکھتا ہے۔ جس طرح کوئی بادشاہ ایک بازار یا سڑک پر سے گزرتا ہے۔ اس سڑک میں ایک زمیندار جاہل جو بادشاہ سے بالکل نا وقف ہے کھڑا ہے۔ دوسرا وہ شخص ہے جو نہ زمیندار ہے۔ پر صرف اس قدر جانتا ہے کہ یہ کوئی بڑا آدمی ہے یا شاید حاکم وقت ہوگا۔ تیسرا وہ شخص کھڑا ہے کہ وہ منجملہ اہالیان ریاست ہے اور خوب جانتا ہے کہ یہ بادشاہ ہے اور ہمارا حاکم ہے اور چوتھا وہ شخص کھڑا ہے جو بادشاہ کا درباری یا وزیر ہے۔اس کے کم سے اور آداب و قواعد و آئین و انتظام رعب و آداب، رنج اور خوشی کے سب قواعد کا واقف اور جاننے والا ہے۔ پس تم جان سکتے ہو کہ ان چاروں اشخاص پر بادشاہ کی سواری کا کیا اثر ہوا ہوگا۔ پہلے شخص نے تو شاید اس کی طرف دیکھا بھی نہ ہو۔ اور دوسرے نے کچھ تو جہ اس کی طرف کی ہوگی اور تیسرے نے ضرور اس کو سلام بھی کیا ہوگا اور اس کا ادب بھی کیا ہوگا۔ پر چوتھے شخص پر اس کے رعب و جلال کا اس قدر