حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 54
حقائق الفرقان ولد سُوْرَةُ الْمُزَّمِّل استغفار کیا کرتے تھے۔ سورہ نوح میں استغفار کے کئی فائدے بیان فرمائے ہیں۔ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا وَ يُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالِ وَ بَنِينَ وَيَجْعَلُ لَكُمْ جَنَّتٍ وَيَجْعَلُ لَكُمْ أَنْهَرًا - (نوح : ۱۱ تا ۱۳) حدیث شریف میں ہے کہ طُوبَى لِمَنْ وَجَدَ فِي صَحِيفَتِهِ اسْتِغْفَارًا كَثِيرًا خوشخبری ہو اس کے لئے جس نے اپنے نامہ اعمال میں استغفار کو کثرت سے پایا۔ استغفار لفظ غَفَرَ سے نکلا ہے۔ غَفَرَ کے معنے ڈھانکنا۔ مِغْفَر ڈھال کو کہتے ہیں۔ جو انسان کے منہ اور کچھ حصہ جسم کو ڈھانک لیتی ہے۔ استغفار کے معنے ہوئے حفاظت طلب کرنا گناہوں سے اور اس کے بدنتائج سے۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے استغفار کے یہی معنے ہیں کہ اے اللہ تو مجھ کو آئندہ کی خطاؤں سے مصنون اور محفوظ رکھ ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ صفحه (۲۹۳) لے معافی مانگو تمہارے رب سے بے شک وہ تو بڑا غفار ہے تم پر وہ بھیج دے گا آسمان سے موسلا دھار بارش۔ اور تمہاری مدد فرمائے گا مالوں سے اور بیٹوں سے اور تمہارے لئے باغ بنادے گا اور تمہارے لئے نہریں بہادے گا۔