حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 308 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 308

حقائق الفرقان ٧٠ سُورَةُ الزِّلْزَالِ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْلى لَهَا ۔ اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی۔ اس لئے کہ تیرے رب نے اُسے وحی کی ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۸) - يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِيرُوا أَعْمَالَهُمْ - ترجمہ ۔ اس دن آدمی پلیٹیں گے مختلف حالتوں پر۔ تا کہ اپنے کرتوتوں کو دیکھیں۔ تفسیر - صدور ضد ہے وُرُود کا۔ ماحصل آیت کا بلفظ دیگر یہ ہے کہ كُلُّ إِنَاءٍ يَتَرَشحُ بِمَا فِيهِ ہر برتن سے وہی چیز ٹیکے گی جو اس ظرف میں ہوگی ۔ خدا وند تعالیٰ کی طرف سے ملائکۃ اللہ کے ذریعہ سے وحی تو ہوئی مگر ہر چہ گیر د علتے علت شود کے قاعدہ کے بموجب دابتہ الارض یعنی زمینی کیڑے سفلی علوم کی ترقی کی طرف جھک پڑے اور خداوند تعالیٰ کے پاک روحوں کو پاک روح کے نزول سے ایسے حقائق معارف کھلے کہ جو دین اور دار آخرت کے لئے مفید ہیں۔ صدور جس کے معنے کو ٹنے کے ہیں۔ اس سے مراد ملائکہ اللہ کے اثر سے متاثر ہو کر مخفی استعدادوں کو مکمن قوت سے حیر فعل میں لانے کے ہیں۔ یہی لوگوں کا صدور اور ان کا لوٹنا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ موخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۹) ۹۰۸ - فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَةً وَ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَة - ترجمہ ۔ تو جس نے ذرہ برابر بھی بھلائی کی ہو گی تو وہ اس کو دیکھ لے گا۔ اور جس نے ذرہ برابر بھی بدی کی ہوگی تو وہ اُسے دیکھ لے گا۔ تفسیر پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں آیتوں کو جامِعَةٌ فَادی فرمایا ہے۔ ہر نیکی بدی کے تولنے کے لئے یہ کانٹے کی میزان ہے۔ مثقال ترازو کے بیٹے کے وزن کا نام ہے اور ذرہ بہت ہی کم مقدار چیز ہے۔ جزا و سزا بھی انسان کو ہر وقت ملتی رہتی ہے۔ اگر غور کرتا رہے تو بات سمجھ میں آجاتی ہے کہ فلاں عمل کی یہ جزا ملی اور فلاں کی یہ۔ نامۂ اعمال کے جزاوسزا کا حال بھی آنکھ کے بند ہونے پر اے جس کے باطن میں خرابی ہے وہ جو فعل بھی کرے علت سے خالی نہیں ہوتا۔