حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 285 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 285

حقائق الفرقان ۲۸۵ سُوْرَةُ الْعَلَقِ سُوْرَةُ الْعَلَقِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ علق کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس با عظمت اللہ کے نام پاک سے جو رحمن ورحیم ہے۔ ۲ تا ۶ - اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اقْرَا وَ رَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ - عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ - ترجمہ۔ اپنے رب کے نام سے پڑھ جس نے ہر ایک شے کو پیدا کیا۔ انسان کو پیدا کیا جونک سے۔ پڑھ اور تیرا رب بہت بزرگ ہے۔ جس نے علم سکھا یا قلم کے ذریعہ سے۔ سکھا یا انسان کو جو وہ جانتا نہ تھا۔ تفسیر۔ ان آیات میں آپ کی ترقی اور کامیابی اور کمالات پر جو کچھ لفظ رَبَّكَ اور خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اور رَبُّكَ الْأَكْرَمُ اور عَلَمَ الْإِنْسَانَ سے ظاہر ہو سکتا ہے۔ وہ عقل والے آدمی سے مخفی نہیں ۔ پھر ! یہ پیشینگوئی جیسی پوری ہوئی وہ بالکل معجزہ ہے۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۲۴) اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ یہ پہلے الفاظ ہیں جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر غار حرا میں نازل ہوئے۔ ہر کام بسم اللہ سے شروع کرنا چاہیے۔ خلق کے بعد ر بو بیت لازمی اور ضروری ہے۔ ظاہری جسمانی پرورش سے پرورش روحانی مقدم ہے۔ رب کے لفظ میں یہ بھی سمجھایا کہ آپ کی روحانی نشوونما کا یہ پہلا اور ابتدائی قدم ہے جو بتدریج ترقی کر کے آپ کو عظیم الشان بنا دے گا۔ بنادے (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۴) پہلا الہام جو ہمارے سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوا۔ وہ بھی اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ ہی تھا اور پھر رب زدنی علما کی دعا تعلیم ہوتی ہے۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ علم کی کس قدر ضرورت ہے۔ سچے علوم کا مخزن قرآن شریف ہے تو دوسرے لفظوں میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ قرآن شریف کے کے