حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 180 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 180

حقائق الفرقان ۰۷۱ سُوْرَةُ الْإِنْشِقَاقِ تفسیر۔ حساب یسیر صرف بندہ کے لئے اس کے اعمال کا اس کے سامنے پیش کر دینا ہے۔ اور اس کی خطاؤں سے چشم پوشی و درگزر کرنا ہے ۔ امام احمد، حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہیں کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یوں دعا فرمائی اللَّهُمَّ حَاسِبُنِي حِسَابًا يَسِيرًا - پوچھا کہ حساب لیسیر کیا ہے فرما یا صرف نامۂ اعمال کا پیش کرنا اور درگزر فرمانا ہے۔ اور فرمایا۔ مَنْ نُوقِشَ فِي الْحِسَابِ عُذِّبَ جس کے حساب میں کرید کی گئی ۔ وہ مُعَذِّبُ ہوگا۔ ابوھریرہ سے مروی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ تین خصلتیں ہیں کہ ان سے حساب یسیر ہوگا۔ ایک یہ کہ جو اسے محروم رکھے اور نہ دے۔ اس کو دیا کرے ۔ دوسرے یہ کہ جو ظلم کرے اس کو معاف کرے۔ تیسرے جو اس سے قطع رحمی کرے وہ اس سے وصل کرے ۔ (إِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ ) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۵) ۱۴ - إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا - ترجمہ۔ کیونکہ وہ اپنے گھر والوں میں خوشحال رہا کرتا تھا۔ تفسیر اس آیت کے بالمقابل دوسری جگہ مومنوں کی صفت یوں فرمائی ہے۔ إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِي أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ (الطور : ۲۷) مومن کو دنیا میں ہزار قسم تنعم ہومگر آخرت کی فکر جاں گداز رہتی ہے۔ اور دنیا کی راحت ان پر تلخ رہتی ہے ولنعیم ماقیل ه مرا در منزل جاناں چہ امن و عیش چوں ہر دم جرس فریاد میدارد که بر بندید محملها " اور بھی کسی نے کہا ہے ۔ عشرت امروز بے اندیشه فردا خوش است ذکر شنبه تلخ دارد جمعه اطفال را (ضمیمه اخبار بدر نمبر ۲۶ جلد ۱۱ قادیان مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۵) لے ہم تو پہلے اپنے گھر والوں میں ڈرا کرتے تھے۔ ۲ جانان کے گھر جا کر بھی کیا امن و عیش حاصل ہوگا کیونکہ ہر وقت گھنٹی یہی صدا دیتی ہے کہ سامانِ سفر تیار کرو۔ سے آج کی آسودگی کل کا سوچے بغیر ہی اچھی لگتی ہے کیونکہ ہفتہ کا ذکر کرنے سے بچوں کی جمعہ ) کی چھٹی) کا مزا کر کرا ہو جاتا ہے ۔ ہوجا۔