حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 179
حقائق الفرقان ۱۷۹ سُوْرَةُ الْإِنْشِقَاقِ محتاج بیان نہیں ہیں۔ جس طرح آسمان کا اثر زمینی اشیاء قبول کر رہی ہیں ۔ اسی طرح انسان بھی ذو جہتین ہے۔ جیسا کہ آگے فرمایا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۵) - يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَيُلْقِيهِ - ترجمہ ۔ اے انسان ضرور تجھ کو بڑی کوشش کرنی ہے اپنے رب تک پہنچنے میں ۔ تو تو اس تک ضرور پہنچ جائے گا۔ ۔ تفسیر انسان کے معنے خدا سے بھی اُنس رکھنے والا اور اہل و عیال بیوی بچوں سے بھی اُنس رکھنے والا ۔ دو طرف کے تعلقات کا لازمی نتیجہ یہ ہو کہ انسان کا رح ہو۔ کرح کے معنے کسی چیز میں نہایت مشقت کے ساتھ کوشش کرنے کے ہیں ۔ حدیث شریف میں ہے کہ لَيْسُوا عِبَادُ اللهِ بمُتَنَعِمِينَ خدا کے بندے تن آسائش و تن پرور نہیں ہوتے۔ اور خاص کر خدا کی رضا کو پالینا اور اس سے ملاقات کرنا دشوار گزار گھاٹیوں سے گزرے بغیر ممکن نہیں ۔ اِنَّ سِلْعَةَ الله لغالٍ ۔ خدا کا سودا مہنگا ہے۔ اس زمانہ کی دشواریوں کا ذکر مختصر احدیث شریف میں ابن ماجہ باب شدۃ الزمان میں یوں فرمایا ہے۔ لَا يَزْدَادُ الْأَمْرُ إِلَّا شِدَّةً وَلَا الدُّنْيَا إِلَّا إِدْبَارًا وَلَا النَّاسُ إِلَّا شُئًا وَلَا الْمَهْدِيُّ إِلَّا عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ (ابن ماجه کتاب الفتن باب شدة الزمان ) فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتْبَهُ بِيَمِينِهِ - ترجمہ ۔ تو جس کے سیدھے ہاتھ میں کتاب اعمال دی گئی ۔ تفسیر ۔ یمن کے معنے دایاں ہاتھ ، طاقت ۔ جناب النبی کی پروانگی دعاؤں کے قبول ہونے کے راست بازی، اکل حلال ، قوت بازو کی کمائی، جناب الہی کی مرضیات کی روشنی ۔ یہ ضروری امور ہیں ۔ اگر یہ باتیں نہ ہوں ۔ تو حدیث شریف میں آئی يُسْتَجَابُ لَہ آیا ہے۔ کیونکر اس کی دعا قبول ہو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۵) فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا - ترجمہ ۔ تو اس سے آسان حساب لیا جائے گا۔ ا معاملہ سختی میں دنیا ادبار یعنی تنزل میں بڑھتی چلی جائے گی اور لوگ بخل اور حرص میں بڑھتے چلے جائیں گے اور مہدی نہیں مگر عیسی بن مریم ہیں ۔