حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 173
حقائق الفرقان ۱۷۳ سُوْرَةُ الْمُطَفِّفِينَ سمجھنا ۔ إِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الرُّشْدِ لَا يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ۚ وَ إِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الْغَيِّ يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا - (الاعراف: ۱۴۷) یہی رکس ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر نمبر ۲۶ جلد ۱۱ قادیان ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۳) ۱۹ - كَلَّا إِنَّ كِتَبَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ - ترجمہ ۔ خبر دار نیکوں کی کتاب اعلیٰ مقام والوں کے رجسٹر میں ہے۔ تفسیر۔ سجین کے بالمقابل علیین ہے۔ خواہ کہیں ہو۔ اس سے بحث نہیں ۔ دیکھنا تو یہ ہے کہ إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا - (المومن : ۵۲) کی پیشگوئی ہو کر علو حاصل ہوا یا نہیں جا ؟ یہ علوم کچھ جنگ پر ہی موقوف نہیں۔ الْإِسْلَامُ يَعْلُو وَلَا يُعْلَى عَلَيْهِ اسلام اسلام بغیر جنگ کے بھی حجت و برہان سے اور خداوند کریم کی تائیدات سے سماوی نشانات و دیگر فتوحات سے عالی رہتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۳) ۲۴- عَلَى الْأَرَابِكِ يَنْظُرُونَ - ترجمہ۔ اپنے تختوں پر بیٹھے سیر کر رہے ہوں گے۔ تفسیر- آرايك - جمع آریگ کی ۔ ہم آریگۂ چھپر کھٹ کو کہتے ہیں۔ ایسا تخت جو اوپر سے مزین و مستقف ہو اور ارد گرد سے بھی مزین ہو۔ ایسا درخت جو قبہ کی طرح اپنی شاخوں اور پتوں سے خوشنما ہو۔ وہ بھی آریگہ ہے۔ پیلو کا درخت قریب قریب ایسا ہی ہوتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ صفحه ۳۱۳) ۲۵- تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ - ترجمہ ۔ تو ان کے چہروں میں خوش حالی کی تازگی دیکھے گا۔ تفسیر نضْرَةَ اس تازگی کو کہتے ہیں جو انتہائے سرور اور تنعم کے باعث چہرہ پر ظاہر ہوتی ہے کھائے کے گال اور نہائے کے بال مشہور ہے۔ فاتح قو میں عموماً دنیا میں خوبرو ہوتی ہیں۔ آخرت کی لے اور اگر دیکھ لیں ہدایت کا راستہ جب بھی وہ اس کو اپنی راہ نہ بتادیں اور اگر وہ دیکھیں گمراہی کا راستہ تو اسے اپنی راہ ٹھہرائیں۔ ۲ بے شک ہم مدد کرتے ہیں اپنے بھیجے ہوؤں کی اور ایمانداروں کی دنیا ہی کی زندگی میں۔ اور دنیا اسلام غالب رہتا ہے مغلوب نہیں ہوتا۔