حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 152 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 152

حقائق الفرقان ۳۲- وَفَاكِهَةً وَابًا - ترجمہ ۔ اور میوے اور گھاس۔ ۱۵۲ سُورَةُ عَبَسَ تفسیر فواكة میووں کو کہتے ہیں ۔ جو بعد طعام کے تبدیل ذائقہ کے لئے کھائے جاتے ہیں۔ آیا کے معنے خود رو گھانس کے بیان کئے ہیں۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے اب کے معنے پوچھے رض گئے ۔ اب کے معنے مویشی کا چارہ تو صاف ہے۔ باقی رہی تعیین ۔ اس پر حضرت صدیق نے تعیین فرمائی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۸) ۳۹- وُجُوهٌ يَوْمَينِ مُسْفِرَةٌ - ترجمہ ۔ کتنے منہ اس دن چمکدار گورے گورے ہوں گے۔ تفسیر مُسْفِرَةٍ کے معنے صاف اور روشن کے ہیں۔ انفاز سے مشتق ہے۔ صبح جب روشن ہو جاتی ہے۔ تو اَسْفَرَ الصُّبْحُ کہتے ہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۸) ۴۱، ۴۲ - وَوُجُو وَ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ - ترجمہ۔ اور کتنے چہرے غبار آلود ہوں گے۔ جن پر کا لک چڑھی آتی ہوگی ۔ تفسیر جو گرد آسمان سے زمین کی طرف گرتی ہے اُسے غَبَرَۃ کہتے ہیں اور جو غبار سیاہ زمین سے آسمان کی طرف اٹھتا ہے وہ قترة ہے۔ رهق ۔ کے معنے عجلت سے چڑھ جانے کے ہیں ۔ رَهَقَ الْبَلَ کہا کرتے ہیں ۔ معنے یہ ہوئے کہ آسمانی گردوز مینی غبار دونوں ایک دوسرے پر چڑھ کر سیاہ روئی خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ (الحج: ١٢) کے ظہور پر ہوگی۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۸)