حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 142
حقائق الفرقان ۱۴۲ سُورَةُ النُّزِعَتِ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی کامیابیوں کو موسیٰ علیہ السلام کی کامیابیوں کے شیشہ میں دکھلا کر آخر میں ان فی ذلِكَ لَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَی فرمایا۔ آیت اپنے عموم کے رُو سے ہر خاشع و متقی کے لئے عبرت ہے۔ خوش تر آن باشد که سر دلبراں گفته آید در حدیث دیگراں کے (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۵) ۲۸- وَانْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَاء بَنْهَا ۔ ترجمہ ۔ کیا تمہاری پیدائش زیادہ سخت ہے یا آسمانوں کی جس کو اللہ نے بنایا۔ تفسیر آسمان کی شدید پیدائش کو اپنی سطوت و قدرت کے اظہار کے لئے بعث بعد الموت کو مستبعد سمجھنے والوں کے سامنے پیش کیا۔ ہیں لیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۵) ۲۹ - رَفَعَ سَكَهَا فَسَويها ۔ ترجمہ ۔ اس کی بلندی اونچی کی پھر اس کو ٹھیک ٹھاک بنادیا۔ تفسیر - رفع سمكها - سمك بلندی (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱اپریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۵) وَ اغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحْهَا - کہ ترجمہ اور سیاہ بنائی اس کی رات اور اس کی روشنی کو دن بنا کر نکالا ( یعنی دھوپ ) ۔ تفسیر رات اور دن کی اضافت آسمان کی طرف اس وجہ سے کی کہ رات کے حدوث کا سبب غروب شمس اور دن کے پیدا ہونے کا باعث طلوع شمس ہے اور اس کو طلوع و غروب حرکت فلکی کی وجہ سے حاصل ہے۔ اسی وجہ سے اُن دونوں کی اضافت آسمان کی طرف ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۵) ۳۱۔ وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَلِكَ دَحْهَا - ترجمہ اور زمین کو اس کے بعد کشادہ کیا۔ تفسیر ۔ سورہ فضیلت میں زمین کی پیدائش کے بعد ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّماء لے یہ تو بہت ہی اچھا ہے کہ محبوبین کے راز و نیاز دوسروں کی باتوں کے درمیان ہی بیان ہو جایا کریں۔